4

وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات کے لئے مراکز قائم کردیے

  • News cod : 51082
  • 10 اکتبر 2023 - 18:52
وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات کے لئے مراکز قائم کردیے
ناظم امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے14 اکتوبر سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ وفاق المدارس سے ملحقہ دینی مدارس کے لئے امیدواروں کے لئے امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں، جہاںمیٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے ضمنی انتخابات کا انعقاد ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوگا۔ ناظم امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے۔

پہلا پرچہ صبح 9 بجے سے 12 بجے دوپہر ،جبکہ دوسرا پرچہ 2بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔14 اکتوبر کو قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب، 15اکتوبر کو فقہ، اصول الفقہ، 16 اکتوبر کوحدیث، صرف،عقائد،اخلاق، عربی ادب،سماجیات،نحو، 17اکتوبرمنطق،فلسفہ، شفوی،اصول التجوید،فقہ وتجوید،حفظ القرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51082