3

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا جمعہ13اکتوبر2023 فلسطینی عوام کیساتھ یوم اظہار یکجہتی منانے کا اعلان

  • News cod : 51129
  • 12 اکتبر 2023 - 15:00
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا جمعہ13اکتوبر2023 فلسطینی عوام کیساتھ یوم اظہار یکجہتی منانے کا اعلان
نہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے ایک عرصہ قبل فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائزریاست ہے ہم اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے،یہ امت مسلمہ کے دل میں خنجرپیوست کیاگیاہے-

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ فلسطینی عوام پون صدی سے ظلم و جبر کی تاریک رات سہ رہے ہیں، ظلم وجبرکی رات کا خاتمہ ہوگا ،انشہ، افسوس اقوام متحدہ، او آئی سی ،عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کیساتھ کئی ممالک عالمی سامراج کے سامنے مجبور و بے بس نظر آتے ہیں، پاکستانی عوام کل بھی مظلوموں کیساتھ تھے اور آج بھی مظلومین کیساتھ کھڑے ہیں۔یوم جمعہ کو یوم اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے اور ارض فلسطین کیساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین کی حالیہ ہولناک صورتحال پر تبصرہ کیساتھ فلسطینی عوام کے نام پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے ایک عرصہ قبل فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائزریاست ہے ہم اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے،یہ امت مسلمہ کے دل میں خنجرپیوست کیاگیاہے- فلسطینی عوام نے نام نہاد معاہدہ ابراہم سمیت دیگر غیر منصفانہ اقدامات کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جو اب روز روشن کی طرح واضح ہے۔

انہوں نے حالیہ اندوہ ناک صورتحال میں فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تمام ہمدردیاں اور سلامتی کی دعائیں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیلئے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ مظلوموں کی حمایت کیلئے بھرپور عوامی مہم اور پرامن اظہار یکجہتی کیا جائے اوراحتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے دنیا پر واضح کیا جائے کہ کسی صورت بھی ظلم و جبر کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے سینکڑوںبچوں،خواتین اوربزرگ شہریوں کے ساتھ معصوم اوربے گناہ فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنے وطن میں بے وطنوں کی طرح زندگی گزارنے والے فلسطینیوں نے 7 دہائیوں سے زائد عرصہ سے اپنے لہو کیساتھ آزادی کی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے، انہوں نے پاکستانی عوام سے اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے خطبات جمعہ میں مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالنے اور پر امن احتجاج پر زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51129