18

علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پریوم اظہار یکجہتی فلسطین ، احتجاجی ریلیا ں

  • News cod : 51397
  • 20 اکتبر 2023 - 17:51
علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پریوم اظہار یکجہتی فلسطین ، احتجاجی ریلیا ں
خطبات جمعہ میں فلسطین کے مظلوموں کیلئے آواز بلند کی گئی ، مذمتی قراردادیں منظور

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں جمعة المبارک کوبطوریوم اظہار یکجہتی فلسطین منایا گیا، تین روزہ سوگ کے آخری دن احتجاجی ریلیا ں نکالی گئیں۔

قبل ازیں آئمہ جمعہ نے خطبات جمعہ میں مسئلہ فلسطین و غزہ کے مظلوموں کیلئے آواز بلند کی گئی مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں ۔شیعہ علماءکونسل لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی مسجد الحسین ماربل مارکیٹ اچھرہ سے نکالی گئی۔

شرکاءنے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن رضا قمی اور قاسم علی قاسمی نے کی۔ جبکہ منتظر مہدی،علی اعظم نقوی، مولانا اظہر عباس، شیخ مبشر عباس، اسلم قزلباش، اشتر عباس، اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹر ی رابطہ کمیٹی شیعہ علما ءکونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ میں ڈھائے جانیوالے مظالم انتہائی کرب ناک اور تکلیف دہ ہیں۔انسانی حقوق کا راگ الاپنے والی سامراجی قوتوں کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔غزہ میں ظلم پر اسلامی ممالک، او آئی سی ، عرب لیگ اور انسانی حقوق تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی مجرمانہ قابل مذمت ہے۔سامراجی و صیہونی ظلم کےخلاف قراردادوں اور نعروں کی بجائے متفقہ عملی اقدام کا اعلان ہے۔فلسطین کے مظلومین کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اسرائیل مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو ختم کرنا چاہتا ہے۔آزاد بیت المقدس عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مسلہ ہے۔ اسلامی ممالک کے حکمران اپنے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51397