4

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کوئی ختم نہیں کر سکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 51617
  • 28 اکتبر 2023 - 12:02
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کوئی ختم نہیں کر سکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
جامع علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے۔ فلسطین میں گھروں کو تباہ اور پورے کے پورے خاندانوںکو شہید کیا جارہا ہے مگر اسرائیل کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ، رسول اور قران ایمان کی بنیاد ہیں۔ ہمیں خود کو شریعت کی پیروی کرنے والا مسلمان بنانا ہوگا مگر افسوس شاید 15 فیصد مسلمان ہی شریعت کے مطابق زندگی بسر کرتے ہوں گے۔ ایمان کی طاقت نہ ہونے کے باعث مسلمان دنیا بھر میں ذلیل ہو رہے ہیں۔ 57 اسلامی ممالک کے ایک ارب 75 کروڑ کی تعداد میں مسلمانوں کی کوئی مو ¿ثر آواز نہیں۔ بے پناہ قدرتی وسائل، دولت، جغرافیائی اہمیت کا حامل پاکستان تو ایٹمی قوت بھی ہے مگر آئی ایم ایف سمیت ہر ادارے سے قرض مانگ رہا ہے ۔

جامع علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے۔ فلسطین میں گھروں کو تباہ اور پورے کے پورے خاندانوںکو شہید کیا جارہا ہے مگر اسرائیل کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ۔ لوگ صرف ادویات اور خوراک پہنچانے کی باتیں کر رہے ہیں ،تاکہ ٓازادی کا مطالبہ دب جائے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ غیر مسلم ممالک روس چین سپین شمالی کوریا بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کر رہے ہیں ۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوترس بھی فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے مذمت کرتے ہیں۔لیکن ہمارے مسلم ممالک فلسطین اور حماس کے ساتھ ایسے کھڑے نہیں ہوئے جیسے کہ امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ’ طوفان الاقصی ‘پر کچھ لوگ اعتراض کر رہے ہیں کہ حماس نے ایسا کیوں کیا ؟حالانکہ فلسطینی مجاہدین نے تنگ آمد بجنگ آمد کے مترادف حالات کی وجہ سے سات اکتوبر کو اسرائیل کے آٹھ شہروں پر حملے کر کے انہیں یاد دلایا کہ صیہونی غاصب ریاست کو وہ قبول نہیں کرتے ۔فلسطین کو اس کے غاصب علاقے واپس کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا تھا، بے روزگاری بڑھ چکی تھی۔ انہیں جگہ جگہ ذلیل کیا جاتا تھا ۔بجلی پانی گیس تمام اسرائیل کی طرف سے مہیا کیا جاتے تھے ۔اس لیے انہوں نے لوگوں کو اس ذلت آمیز زندگی سے نجات اور یاد دہانی کروانے کے لیے کہ فلسطین کی سرمقدس زمین فلسطینیوں کا حق ہے مگر افسوس مسلمان ممالک میں فلسطینی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ البتہ حماس اور حزب اللہ چونکہ اللہ پر مضبوط ایمان رکھتی ہیں ،انہوں نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیا ہے اسلامی مزاحمتی تحریک کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51617