12

پاکستان میں تمام مکاتب، مسالک اور طبقات کو آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں

  • News cod : 52179
  • 26 نوامبر 2023 - 13:33
پاکستان میں تمام مکاتب، مسالک اور طبقات کو آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں
شہری آزادیوں کو سلب کرنے کے حربے استعمال ہوئے۔ انہوںنے شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی ۔

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں پاکستان میں تمام مکاتب، مسالک اور طبقات کو آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں، بعض متشدد عناصر نے ملک کا امن تہ و بالا کرنے کی کوشش کی جسے ہم نے اتحاد و وحدت کی طاقت سے ناکام بنایا، افسوس آج بھی کئی آئینی و شہری حقوق تاحال سلب، خواتین معاشرے میں مساوی حقوق کی حامل، تشدد کی اجازت نہ مذہب دیتاہے نہ ہمارا معاشرہ و تہذیب ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 25 نومبر 1994ءکو مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر ذی شعور اور محب وطن پاکستانی اس امر سے بخوبی آگاہ ہے کہ وطن عزیزپاکستان جس اساس اور نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اس کے مطابق ایک ایسی اسلامی اور فلاحی مملکت کا قیام مقصود تھا جہاں پر تمام مکاتب ، مسالک اور مذاہب کے پیروکار آزادی و امن و سکون کی خوشگوار فضا میں سانس لیتے ہوئے اپنے عقیدے ‘ تعلیمات اور نظریے کے مطابق زندگیاں بسر کرسکیں گے مگر افسوس آج بھی شہری آزادیوں سمیت کئی غیر آئینی وغیر قانونی پابندیوں کا معزز و پرامن شہریوں کو سامنا ہے ۔
علامہ ساجد نقوی نے مزیدکہا کہ تحریک پاکستان سے لے کر تشکیل پاکستان تک کے تمام تر مراحل میں جن محب وطن عوام نے لہو رنگ جدوجہد کے ذریعہ اپنے جان و مال کی قربانیاں دے کر مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان ‘ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں اور انتھک کوششوں کو تکمیل تک پہنچایا، اس پاک سرزمین کو تعصب و تنگ نظری کی بنیاد پر انتہا پسندی ،فرقہ وایت ، غلیظ نعروں و فتووﺅں کو ہوا دے کر لاقانونیت و قتل و غارتگری کا پرچار کرکے اس ملک کے امن و وحدت کو تہ و بالا کیاگیا عالم مسافرت میں بسوں سے اتار کر شناخت کرکے معصوموں کے گلے کاٹے گئے ، نمازیوں اور عزاداروں کوان کے خون میں نہلایا گیا اور تسلسل کے ساتھ محب وطن‘ معصوم اور بے ضرر عوام کو نشانہ بنایا گیا تو کبھی مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے کے حربے استعمال ہوئے۔ انہوںنے شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی ۔
دوسری جانب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ اسلام کےساتھ ہماری تہذیب و ثقافت میں خواتین کو مساوی اور بنیادی حقوق اسی طرح حاصل ہیں جس طرح معاشرے میں مردوں کے حقوق ہیں جبکہ اسلام نے خواتین کے حقوق پر خصوصی تاکید کی ہے افسوس معاشرے میں بعض اسلامی تعلیمات سے روگردانی کرتے ہوئے اور اپنی نام نہاد دھاک بٹھانے کی غرض سے تشدد کا راستہ لیتے ہیں جو قبیح ترین فعل ہے انہوںنے مزید کہاکہ آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہاہے مگر افسوس غزہ میں 7اکتوبر سے آج تک جس طرح بے دریغ خواتین کےساتھ بچوں کو تشدد، درندگی اور ظلم و جارحیت کانشانہ بنایاگیا اس پر اقوام عالم بہت دیر سے بیدار ہوئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52179