وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا ہے کہ چلاس کے مقام پر مسافر بس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ گلگت بلتستان کے پرامن فضا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوراً اس واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ شاہراہ قراقرم کو محفوظ بنایا جائے۔ سیکیورٹی ادارے فوری طور دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیں اور بس پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔