18

محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کی تقریب قم میں منعقد

  • News cod : 52319
  • 06 دسامبر 2023 - 17:37
محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کی تقریب قم میں منعقد
مدرسہ امام المنتظر قم میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر اور مہتمم اعلی ٰ جامعتہ المنتظر لاہور محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی مدرسہ امام المنتظر قم میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

مدرسہ امام المنتظر قم میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور مجلس عزا منعقد کی گئی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین غضنفر فائزی نے خطاب میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن ملت کی دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔خلوص کے پیکر محسن ملت نے پوری زندگی رضائے الٰہی کی خاطر مدارس دینیہ اور اسلامی مراکز قائم کرنے میں صرف کردی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52319