9

بعثتبے شک اللہ نے محمد (ص) کو عالمین کے لئے نذیر و امین بناکر بھیجا

  • News cod : 53599
  • 09 فوریه 2024 - 5:00
بعثتبے شک اللہ نے محمد (ص) کو عالمین کے لئے نذیر و امین بناکر بھیجا
بے شک اللہ نے محمد (ص) کو عالمین کے لئے نذیر(ڈرانے والا بناکر بھیجااوراپنی نازل کردہ(شریعت) کا امین بنا کر بھیجااور تم عرب کے لوگ برے دین پر قائم تھے، اور بد ترین علاقہ کے رہنے والے تھے

حضرت علی ؑ نے فرمایا:

إِنَّ اَللَّهَ سُبْحَانَهُ بَعَثَ مُحَمَّداً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ نَذِيراً لِلْعَالَمِينَ وَ أَمِيناً عَلَى اَلتَّنْزِيلِ وَ أَنْتُمْ مَعْشَرَ اَلْعَرَبِ عَلَى شَرِّ دِينٍ وَ فِي شَرِّ دَارٍ مُنِيخُونَ بَيْنَ حِجَارَةٍ خُشْنٍ وَ حَيَّاتٍ صُمٍّ تَشْرَبُونَ اَلْكَدِرَ وَ تَأْكُلُونَ اَلْجَشِبَ وَ تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَ تَقْطَعُونَ أَرْحَامَكُمْ اَلْأَصْنَامُ فِيكُمْ مَنْصُوبَةٌ وَ اَلْآثَامُ بِكُمْ مَعْصُوبَةٌ

بے شک اللہ نے محمد (ص) کو عالمین کے لئے نذیر(ڈرانے والا) بناکر بھیجااوراپنی نازل کردہ(شریعت) کا امین بنا کر بھیجااور تم عرب کے لوگ برے دین پر قائم تھے، اور بد ترین علاقہ کے رہنے والے تھے۔نا ہموار پتھروں او زہریلے سانپوں کے درمیان زندگی گذار رہے تھے۔گندہ پانی پیتے تھے ، غلیظ غذا استعمال کرتے تھے،آپس میں ایک دوسرے کا خون بہاتے تھے اور قرابتداروں سے بے تعلقی رکھتے تھے، تمہارے درمیان بت نصب تھے اورتم گناہوں میں آلودہ تھے۔(نہج البلاغہ ۔خطبہ،۲۶)

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53599

ٹیگز