3

سربراہ حوزہ علمیہ کے خط کے جواب میں ویسٹ منسٹر کے آرچ بشپ اور انگلینڈ اور ویلز کے کیتھولک بشپس کی کانفرنس کے صدر کا خط

  • News cod : 54206
  • 29 فوریه 2024 - 20:20
سربراہ حوزہ علمیہ کے خط کے جواب میں ویسٹ منسٹر کے آرچ بشپ اور انگلینڈ اور ویلز کے کیتھولک بشپس کی کانفرنس کے صدر کا خط
اس خط میں آیت اللہ اعرافی کا تہہ دل سے مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خط کے متن پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ کو بھی تہہ دل سے سلام و مبارکباد پیش کی۔

وفاق ٹائمز، ولادت حضرت عیسی (ع) اور نئے سال کے موقع پر حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ویسٹ منسٹر کے آرچ بشپ اور انگلینڈ اور ویلز کے کیتھولک بشپس کی کانفرنس کے صدر کے نام مبارکبادی کا پیغام بھیجا تھا جس کا جواب موصول ہوا ہے۔

اس خط میں آیت اللہ اعرافی کا تہہ دل سے مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خط کے متن پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ کو بھی تہہ دل سے سلام و مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے دنیا کے 80 عیسائی رہنماؤں کے نام خط لکھ کر نئے سال کی آمد اور ولادت حضرت عیسی علیہ السلام کی مبارکباد پیش کی تھی، نئے سال کی آمد کے موقع پر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کیتھولک چرچ کے رہنما پوپ فرانسس، روسی آرتھوڈوکس چرچ کے رہنما پیٹریارک کریل، عالمی کونسل آف چرچز کے عبوری سیکرٹری جنرل جیری پلائی، جارجیا کے آرتھوڈوکس چرچ کے رہنما کیتھولک ایلیا دوم، انطالیہ کے علاقے کے آرمینیائیوں کے رہنما کیتھولک ارم اول، روسی چرچ کے خارجہ تعلقات کے شعبے کے سربراہ میٹروپولیٹن ہلاریون، یونان کے آرچ بشپ ہیرونموس ، پیٹریاٹک چرچ کے قسطنطنیہ کے آرچ بشپ بارتھولومیو ، اور لاطینی امریکہ کے مسیحی رہنماوں کے ساتھ ساتھ ایران میں آرمینیائی اور آشوری برادری کے رہنماؤں کے نام مبارکبادی کے خطوط لکھے تھے۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ حضرت آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ان خطوط میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت اور نئے سال کے آغاز پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ گذشتہ سال کے تلخ واقعات اور اہل غزہ کی مجرمانہ نسل کشی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، اور فلسطینیوں کے انسانی اور قومی حقوق کی حمایت اور انبیاء علیہم السلام کی سرزمین مقبوضہ فلسطین میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54206

ٹیگز