1

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں نماز عیدالفطر کے لئے دو مختلف اوقات مختص

  • News cod : 54911
  • 09 آوریل 2024 - 17:06
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں نماز عیدالفطر کے لئے دو مختلف اوقات مختص
مولانا ضیاءالحسن نقوی 7 بجے ،مولانا غلام شبیر نقوی النجفی 7.45بجے نماز عید کی امامت کروائیں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں نماز عید کے لئے دو مختلف اوقات مختص کردیے گئے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مومنین کی زیادہ تعداد اور سہولت پیش نظر پہلی نماز مولانا ضیاءالحسن نقوی 7 بجے نمازی عید پڑھائیں گے جبکہ 7.45بجے مولانا غلام شبیر نقوی النجفی نماز عید کی امامت کروائیں گے ۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کے لئے جامع علی مسجد جامعہ المنتظر میں پورا مہینہ درس و تدریس اور تبلیغ کا سلسلہ جاری رہا ۔

صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نماز ظہر کے بعد اتوار، منگل اور بدھ کو درس اخلاق ، مختلف علما ءکرام روزانہ نماز مغرب سے پہلے درس احکام جبکہ اعتکاف کے دنوں میں مولانا تطہیر حسین زیدی،مولانا ضیاءالحسن نقوی، غلام مولانا غلام شبیر نجفی ،مولانا محمد باقر جوادی، مولانا مختار حسین جعفری کے مختلف موضوعات پر دروس کا سلسلہ جاری رہا۔ اسی طرح درس تجوید و قرات مولانا زاہد عباس کاظم معتکفین کو پورے دس دن اعتکاف کے دنوں میں دیتے رہے ہیں، جس سے قرآن مجید کی تلاوت کے رموزاورتلفظ کی ادائیگی بھی اعتکاف میں بیٹھنے والوںنے سیکھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54911

ٹیگز