وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، خارگ کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمود کارگر نے آج صبح امام جمعہ خارگ کہ دفتر میں عفت و حجاب کہ ہفتے کی منصوبہ بندی کے اجلاس میں ثقافتی مقاومت کہ میدان میں خواتین کے منفرد کردار کہ متعلق گفتگو کی اور کہا کہ دشمن حجاب کو قومی اور مذہبی اقدار کے دائرے سے نہیں نکال سکتا۔
امام جمعہ خارگ نے ثقافتی جنگ کے میدان میں خواتین کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ حجاب کے موضوع پر دشمن کی توجہ کا سبب یہ ہے کہ قومی ثقافت اور سرزمین ایران کے جغرافیہ کی تاریخ میں اس کا اعلی مقام ہے۔
حجۃ الاسلام کارگر نے واضح کہا کہ خاندان، انسانی ترقی کے مرکز کے طور پر، سائبر اسپیس میں سماجی نقصان اور بزدلانہ حملوں کا شکار ہے، جس کا ہر ایک کو خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے گروہوں کی بنیاد کو مضبوط کرنا اور ان کی حمایت کرنا عوامی آپریشنز اور آئل ٹرمینلز کے ایجنڈے میں شامل ہے۔