18

آیت اللہ حافظ ریاض کی جانب سے علامہ افضل حیدری مہتمم اعلی اور علامہ مرید نقوی ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر منصوب

  • News cod : 5692
  • 15 دسامبر 2020 - 23:29
آیت اللہ حافظ ریاض کی جانب سے علامہ افضل حیدری مہتمم اعلی اور علامہ مرید نقوی ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر منصوب
حوزہ ٹائمز|سربراہ جامعۃ المنتظر لاہور اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے علامہ مرید حسین نقوی ناظم اعلیٰ اور علامہ افضل حیدری مہتمم اعلی جامعۃ المنتظر لاہور مقرر۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ جامعۃ المنتظر لاہور اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بزرگ عالم دین سابق مہتمم اعلی اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے کیلٸے مدارس کی تاسیس اور تعمیر اور غرباء اور یتامی کی مدد کا مشن جاری رکھنے کے لیے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی  کو ناظم اعلٰی منصوب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی کو حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے ٹرسٹ کا بھی عہدہ سونپ دیا گیا اس کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے ٹرسٹ میں سیٹھ نوازش علی ساعتی مرحوم جو ادارہ کے منیجنگ ٹرسٹی تھے ان کی جگہ پر سیٹھ مھدی رضا کو منیجنگ ٹرسٹی بنادیا گیا ہے اور سیٹھ نوازش مرحوم کے بیٹے کو بھی ٹرسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

اس طرح سربراہ جامعۃ المنتظر لاہور نے جامعہ کے استاد اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کو مہتمم اعلٰی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر مقرر کیا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5692