16

مدارس امامیہ بلتستان کی جانب سے المصطفی یونیورسٹی پر امریکہ کی جانب سے پابندی پر شدید مذمت

  • News cod : 5706
  • 16 دسامبر 2020 - 13:16
مدارس امامیہ بلتستان کی جانب سے المصطفی یونیورسٹی پر امریکہ کی جانب سے پابندی پر شدید مذمت
حوزہ ٹائمز|مدارس امامیہ بلتستان کے مدیران اور اساتذہ کا ایک اہم میں جامعہ العباس سکردو میں منعقد ہوا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدارس امامیہ بلتستان کے مدیران اور اساتذہ کا ایک اہم میں جامعہ العباس سکردو میں منعقد ہوا۔
مدیران اور اساتذہ نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر لگائی جانیوالی پابندی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اس یوینورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب اسلام ناب محمد اور ترویج فرہنگ محمد و آل محمد اورمسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے لیے کردار ادا کررہے ہیں اور حقیقی مبلغین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین اور بین الاقوامی یونیورسٹیز اور تحقیقی اداروں میں ہوتاہے،اس ادارے نے ہمیشہ علم اور تحقیقی مطالب کی ترویج اور نشر و اشاعت پر زور دیا ہے ۔ایسے معیاری تعلیمی ادارے پر پابندیاں عائد کرنا قابل مذمت امر ہے ۔ اور علم دشمنی کی روشن دلیل ہے۔ ہم امریکہ کی اس طرح کی تعلیم دشمن پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5706