مختصر حالات زندگی سیدالعلماء علامہ سید محمد تقی نقوی
تحریر: ندیم عباس شہانی
علامہ سید محمد تقی نقوی صاحب قبلہ یکم جولائ 1949 کو استاذالعلماء زین الاتقیاء عالم باعمل حضرت علامہ سید گلاب علی شاہ صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ رحمتہ اللہ علیہ کے گھر ملتان میں پیدا ہوۓ ہوئے ابتدای تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد گرامی قدر کے قائم کردہ مدرسہ مخزن العلوم شیعہ میانی ملتان میں داخل ہو گۓ
علامہ سید گلاب علی شاہ قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی علامہ سید فضل حسین شاہ مولانا سکندر علی شاہ اور مولانا امیر حسین سے اخز فیض کیا
1968میں فاضل عربی کا امتحان دیا اور بورڈ میں اول آۓ
1968سے 1979 تک اپنے مدرسہ مخزن العلوم میں مدرس رہے 1979 میں مزید دینی تعلیم کے لۓ قم المقدسہ تشریف لے گۓ
قم سے واپس آۓ تو اپنے مدرسہ میں تدریس کے ساتھ میدان تقریر میں داخل ہوۓ اور کم وقت میں ملک کے نامور خطیب بن کر ابھرے
علامہ صاحب کی تقاریر میں اصلاحی جزبہ کار فرما ہوتا ہے بے مقصد خطابت کے قائل نہیں بلکہ اپنے خطاب میں اصلاح کرتے ہیں کبھی اپنا مقصد بیان کرنے سے گرہز نہیں کرتے انکے بیان کی سب سے بڑی خصوصیت سادگی ہے عام انداز گفتگو جو فصاحت کی شیرنی اور ادبیت سے مزین ہوتا ہے الفاظ کی پیچیدگیوں میں الجھنے سے گریز کرتے ہیں جو کچھ بیان فرماتے ہیں اس میں انکا خلوص شامل ہوتا ہے ادبی حسن کو مدنظر رکھتے ہیں عام فہم اور اپنے مقصد کو مناسب الفاظ میں سامعین تک با آسانی پہنچانے میں مہارت رکھتے ہیں انکی تقریر میں بناوٹ نام کی کوئ بات نہی ہوتی دوران خطاب مثال اتنی بر محل اور دلچسپ ہوتی ہیں کہ سامعین سر تسلیم خم کرتے ہوۓ ان سے لطف اندوز ہو کر بات آسانی سے سمجھ لیتے ہیں قبلہ کی تقاریر قران وحدیث کا مآخز ہوتی ہیں اور جھوٹ و مبالغہ آرائ سے سخت نفرت کرتے ہیں۔
قبلہ صاحب اس وقت ملک کے بلند پایہ خطیب ہیں مستقل مزاجی کا یہ عالم کہ گزشتہ چالیس سال سے زیادہ عرصہ سے ڈیرہ غازیخان شہر میں محرم کی مجالس سے خطاب فرما رہے ہیں اور ساتھ ملتان جھنگ بھکر لیہ میں بھی محرم پڑھ چکے ہیں مجالس کے لحاظ سے ملک کے کونہ کونہ میں خطاب فرماتے رہتے ہیں گزشتہ چند سال سے سندھ اور بلوچستان میں آپکے تبلیغی خطابات بھی کثرت سے شروع ہو چکے ہیں اور بیرون ملک بھی تشریف لے جاتے ہیں ایک سال ڈی جی خان میں محرم نہیں پڑھ سکے کیونکہ اہلیان کراچی کی پر زور فرمائش پر نشتر پارک کراچی میں عشرہ محرم سے خطاب فرمایا
آپ نے مختلف موضوعات پر کتابیں بھی تحریر فرمائیں اور تراجم بھی کۓ
قومیات میں بھی آپکی بے شمار خدمات ہیں علامہ ساجد علی نقوی کے دست راست اور شیعہ علماء کونسل کے سینئر نائب صدر بھی ہیں اور اپنے والد بزرگوار رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کے بعد مدرسہ مخزن العلوم شیعہ میانی ملتان کے سرپرست اعلی بھی ہیں چند سال پہلے کچھ بیمار یوۓ جسکی وجہ سے سفر مجالس کم کر دئے ہیں
آیتہ اللہ العظمی علامہ شیخ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ جنکی گزشتہ ماہ وفات ہوئ ابکی وصیت کے مطابق نجفی صاحب کی نماز جنازہ بھی قبلہ علامہ محمد تقی شاہ صاحب نے پڑھائ۔
اللہ تعالی علامہ سید محمد تقی شاہ صاحب کو صحت کے ساتھ طول عمر عطا فرماۓ اور تشنگان علم انکے چشمہ علن سے سیراب ہوتے رہیں قبلہ صاحب تقوی عالم طاعمل ہیں اللہ ہمیشہ سلامت رکھے۔
بحق سرکار محمد وآل محمد علیہ السلام