7

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے مقاومت کی فکر کو تقویت بخشی،حجت السلام میثم ہمدانی

  • News cod : 5879
  • 18 دسامبر 2020 - 2:13
شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے مقاومت کی فکر کو تقویت بخشی،حجت السلام میثم ہمدانی
حوزہ ٹائمز|حجت السلام ڈاکٹر میثم ہمدانی نے آن لائن ویبنار سے خطاب میں شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے ایران کے اندر اور ایران سے باہر ہونے والے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کا پہلا اثر ایران کے اندر یہ ہوا کہ داخلی اتحاد و وحدت کو بہت زیادہ تقویت ملی اور جو لوگ بیرونی اشاروں پر انقلاب مخالف نعرے لگاتے تھے اور کہتے تھے کہ انقلاب کو سرنگوں کر دیں گے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے العارف اکیڈمی اور ایران کی طرف سے قائم شدہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کروانے والے ادارے کے تعاون سے آن لائن ویبنار بعنوان “مکتب ِشہید قاسم سلیمانی اور اسکی خصوصیات و اثرات” پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان سے معروف مذہبی اسکالر اور اُمت ِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، قم سے معروف مذہبی اسکالر حجت الاسلام ڈاکٹر میثم ہمدانی اور تہران سے معروف تجزیہ کار ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے گفتگو کی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض تہران یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر حسن رضا نقوی نے انجام دیئے اور تمام مقررین کی گفتگو کو براہ راست فارسی میں ترجمہ کرکے ریڈیو مقاومت ایران پر براہ راست نشر کیا۔

حجت السلام ڈاکٹر میثم ہمدانی نے آن لائن ویبنار سے خطاب میں شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے ایران کے اندر اور ایران سے باہر ہونے والے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کا پہلا اثر ایران کے اندر یہ ہوا کہ داخلی اتحاد و وحدت کو بہت زیادہ تقویت ملی اور جو لوگ بیرونی اشاروں پر انقلاب مخالف نعرے لگاتے تھے اور کہتے تھے کہ انقلاب کو سرنگوں کر دیں گے، ایرانی قومی وحدت نے اُن کو مایوس کر دیا ہے اور یہ شہید کی شہادت کے بدولت تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے جنازے نے نہ صرف ایران کی داخلی وحدت کو وجود بخشا بلکہ خارجی طور پر بھی عراق کے مختلف شہروں میں شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی المہندس کے جنازوں نے یہ ثابت کیا کہ خارجی وحدت بھی موجود ہے۔

انہوں نے ایران کے اندر و باہر فتنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران میں بعض لوگ انقلابی فکر کے مقابلے میں دشمن کے ساتھ مذاکرات اور عقب نشینی کی بات کرتے ہیں، شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے ایسے افکار کے مقابلے میں مقاومت کی فکر کو تقویت بخشی اور لوگوں نے درحقیقت شہداء کے جنازوں میں شرکت کرکے مقاومت کی فکر پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5879