6

دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا

  • News cod : 6307
  • 25 دسامبر 2020 - 12:39
دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا
حوزہ ٹائمز|امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ حضرت عیسی ع کا تہوار آج تمام ادیان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمیں مل جل کر رہنا چاہئے اور ایک دوسروں کے مقدسات اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنی چائیے تمام عالم اسلام مسیح برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔ 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ حضرت عیسی ع کا تہوار آج تمام ادیان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمیں مل جل کر رہنا چاہئے اور ایک دوسروں کے مقدسات اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنی چائیے تمام عالم اسلام مسیح برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے دنیا کے حالات اقتصادی حوالے سے کمزور تر کمزور ہو رہے ہیں عالمی ادارے عالمی حالات کی بہتری کے لیے پالیسیاں مرتب کرے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں لگانے والی قوتیں اس وقت خود پابندیوں کی زد میں ہیں اور جنہوں نے پابندیوں کے باوجود اللہ کی حاکمیت پر ایمان رکھا آج سرفراز و سر بلند ہیں
تمام ادیان و مکاتب و مسالک کی عوام حالات کی بہتری کے لیے اپنے اپنے ادیان و مکاتب و مسالک کے ساتھ جڑے رہیں اور تفریق ڈالنے والوں کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6307