9

جے یو آئی لیڈروں کے درمیان نظریات نہیں، مال کی جنگ ہے، پیر معصوم نقوی

  • News cod : 6470
  • 27 دسامبر 2020 - 23:38
جے یو آئی لیڈروں کے درمیان نظریات نہیں، مال کی جنگ ہے، پیر معصوم نقوی
جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اسلام نہیں ،مفادات اور مال کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ اسلام کا صرف نام استعمال کرتے ہیں تاکہ ہمیشہ اقتدار میںرہیں۔2018ءکے الیکشن میں ناکامی کے بعد جب سے اقتدار سے باہر نکلے ہیں،پریشان ہیں۔ خفت کو مٹانے کیلئے ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ عوام نے پی ڈی ایم اورمولانا کی فسادی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی مفادات پر مبنی سیاست کی ہنڈیا بیچ چوراہے ٹوٹ گئی ہے۔حافظ حسین احمد سمیت دیگر رہنماوں کو جب تک قومی اسمبلی اور سینٹ کی سیٹیں ملتی رہی ہیں ،وہ جے یو آئی کی قیادت کے ساتھ رہے ہیں۔ اب جب ان کی خواہشات پوری نہیں ہوئیں تو انہوں نے قیادت کو ہی چیلنج کرنا شروع کر دیا ہے۔اس مفادپرست ٹولے کی نظر ہمیشہ اقتدار پر ہی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے درمیان نظریات نہیں، مال کی جنگ ہے۔جس کی وجہ سے پارٹی رہنما چھوڑ نے لگے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ ان سینر رہنماوں کو کیا لالچ دی گئی ہے۔جے یو پی سیکرٹریٹ کینال ویو سے جاری بیان میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اسلام نہیں ،مفادات اور مال کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ اسلام کا صرف نام استعمال کرتے ہیں تاکہ ہمیشہ اقتدار میںرہیں۔2018ءکے الیکشن میں ناکامی کے بعد جب سے اقتدار سے باہر نکلے ہیں،پریشان ہیں۔ خفت کو مٹانے کیلئے ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ عوام نے پی ڈی ایم اورمولانا کی فسادی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہیں اسلام نہیں، دراصل اسلام آباد چاہیے تاکہ قومی خزانے پر ان کی پارٹی اور کچن چلتا رہے۔مسلم لیگ ن کے تو مولانا فضل الرحمان کافی عرصے سے اتحادی چلے آرہے ہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی کیوں مفادات کے پجاری مولوی کے چنگل سے نہیں نکل رہی، سب کو پتہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6470