8

جامعۃ المصطفی پر امریکی پابندی ناجائز غیر اخلاقی علم و انسانیت دشمنی کی بد ترین مثال ہے، مہتمم اعلیٰ مدرسہ خدیجتہ الکبری سرگودھا

  • News cod : 6755
  • 01 ژانویه 2021 - 1:07
جامعۃ المصطفی پر امریکی پابندی ناجائز غیر اخلاقی علم و انسانیت دشمنی کی بد ترین مثال ہے، مہتمم اعلیٰ مدرسہ خدیجتہ الکبری سرگودھا
مھتمم اعلی مدرسہ خدیجتہ الکبری سرگودھا حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظھیر الحسنین شیرازی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کا جامعۃ المصطفی العالمیہ پر پابندی نہ صرف اسلام سے دشمنی بلکہ وہ علم و ادب اور فھم وادراک سے بھی دشمنی کی دلیل ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مھتمم اعلی مدرسہ خدیجتہ الکبری سرگودھا حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظھیر الحسنین شیرازی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کا جامعۃ المصطفی العالمیہ پر پابندی نہ صرف اسلام سے دشمنی بلکہ وہ علم و ادب اور فھم وادراک سے بھی دشمنی کی دلیل ہے اور جس طرح جمھوری اسلامی ایران نے امریکا کی دیگر سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اسی علم و فن و ادب کے ذریعے اب اور بھی ڈٹ کر مقابلہ کرین گے تاکہ دنیا کے سامنے جمھوری اسلامی ایران کا چھرہ جو روشن تھا اور بھی نکھر کر روشن ہو جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ جامعۃ المصطفی یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بھترین یونیورسٹیوں مین ہوتا ہے اس بین الاقوامی تعلیمی ادارے پر امریکہ کی جانب سے پابندی ناجائزغیر اخلاقی علم و انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کی اصلاح ذہن سازی اور ترقی میں اہم کر دار ادا کرتے ہین المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بھترین اور بین الاقوامی درس گاہوں کے ساتھ تحقیقی اداروں میں ہوتا ہے جس میں تقریبا ۱۶۰ ممالک کے طلباء پڑھتے ہیں اس پر امریکہ کی پابندی تعلیم و انسانیت دشمنی استعماریت کی بدترین مثال ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی اصلاح ذہن سازی اور ترقی میں تعلیمی ادارے انتھائی اہمیت کے حامل ہوتے ہین بلکہ بین الاقوامی سطح تعلیمی میدان خدمت انجام دینے والے ادارے دراصل انسانیت کی فلاح کیلئے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں جس سے نہ صرف معاشرے افراد مختلف مذاہب و ادیان قریب آتے ہین بلکہ با کردار عالم اور محقق اس تربیت سازی کے عکاس ہین جنھوں نے عالمی سطح پر جھاں تحقیقات میں روے زمین پر رہنے والے انسانوں کی خدمت کی ہے جس لاکھوں کی تعداد میں سکالر پیدا کیے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6755