11

بنو امیہ کی مخالفت میں بنی عباس کے ساتھ نہیں دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی کا اپوزیشن کو جواب

  • News cod : 7337
  • 06 ژانویه 2021 - 23:30
بنو امیہ کی مخالفت میں بنی عباس کے ساتھ نہیں دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی کا اپوزیشن کو جواب
معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے سندھ کے وزیر اعلی ناصر شاہ شاہ کے بیان پر رد عمل ل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہمارے ہزاروں لوگ قتل ہوئے ہیں.

وفاق ٹائمز کع رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے سندھ کے وزیر اعلی ناصر شاہ شاہ کے بیان پر رد عمل ل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہمارے ہزاروں لوگ قتل ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سانحہ عباس ٹاؤن اور دیگر سانحات انہیں کی حکومت میں پیش آئے، ہم حکومت کے مخالف ضرور ہے لیکن ہم اپوزیشن کو ہمارے دھرنے کیش کرنے نہیں دینگے.

انہوں نے ناصر شاہ سے مخاطب ہوکے کہا کہ آپ اس سانحے پر بڑے چمپین بنے ہوئے ہے لیکن آپ نے چھلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرنے والے زائرین کے خلاف 8000 کے قریب پرچہ کاٹا ہوا ہے. اب یہ دوغلی پالیسی اور منافقت آپ نہیں چلی گی،اس منافقت کو ہم جانتے ہیں، اگر اتنا ہمدرد ہے تو پہلے وہ 8000 پرچے ختم کریں،مگرمچھ کے انسو بہانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے

ہم حکومت کے خلاف دھرنا دیے ہوئے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ ایک ہونگے.

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شیعیان پاکستان سے اپیل کرتے ہے کہ کبھی اس دھوکہ میں مت آنا بنو امیہ کے مخالفت میں بنی عباس سے ساتھ دینے لگو یہ سب ہمارے لیے ایک جیسے ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7337