15

سانحہ مچھ؛ ملک بھر میں پانچویں روزبھی دھرنا جاری، عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرینگے، خانوادہ شہداء

  • News cod : 7354
  • 07 ژانویه 2021 - 13:39
سانحہ مچھ؛ ملک بھر میں پانچویں روزبھی دھرنا جاری، عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرینگے، خانوادہ شہداء
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر شیعہ ہزارہ کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ سخت سردی کے باوجود احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اوربزرگ افراد شامل ہیں، دھرنے کے شرکا نے کہا کہ جب تک وزیراعظم احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

کوئٹہ میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبند کردیئے گئے ہیں۔ انجمن تاجران کا اس متعلق کہنا ہے کہ شہدا کے لواحقین سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں، حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ عائشہ منزل ، پاورہاؤس چورنگی، نمائش چورنگی نیورضویہ، سفورہ چورنگی اورکامران چورنگی پردھرنے جاری ہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے اسٹارگیٹ، ملیر15، ناتھا خان پل اورنیپا پل ٹریفک کے لئے بند ہے۔ سانحہ مچھ کے خلاف حیدرآباد، خیرپورسمیت مختلف شہروں میں بھی دھرنے جاری ہیں۔
پانچ روزکے دوران صوبائی اوروفاقی حکومت کے نمائندوں نے پانچ مرتبہ مذاکرات کئے جوناکام رہے۔ گزشتہ روزوزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیرعلی زیدی سے مذاکرات بھی ناکام رہے۔ شیعہ ہزارہ برادری نے وزیراعظم کی آمد تک شہداء کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر خانوادہ شہداء نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف دھرنا جاری اور عمران خان کی آمد تک دھرنا جاری رکھیں گے، اگر عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرینگے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7354