12

ایام فاطمیہ میں ایرانی صوبہ کردستان میں 600 ماتمی سنگتیں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مجالس منعقد کرینگے

  • News cod : 7746
  • 13 ژانویه 2021 - 15:03
ایام فاطمیہ میں ایرانی صوبہ کردستان میں 600 ماتمی سنگتیں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مجالس منعقد کرینگے
ایرانی صوبہ کردستان کے مذہبی بورڈ کے سربراہ نور علی خزائی نے منگل کے روز کردستان کے صوبے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، "اس سال ، کورونا کی وجہ مذہبی پروگراموں کو بہت متاثر ہوا۔" اس وجہ سے ، اس سال کے پروگرام انتہائی حساسیت کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے اور ہم ان مذہبی تقاریب اور ماتمی سنگتوں میں ہیلتھ پروٹوکول کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبہ کردستان کے مذہبی بورڈ کے سربراہ نور علی خزائی نے منگل کے روز کردستان کے صوبے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، “اس سال ، کورونا کی وجہ مذہبی پروگراموں کو بہت متاثر ہوا۔” اس وجہ سے ، اس سال کے پروگرام انتہائی حساسیت کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے اور ہم ان مذہبی تقاریب اور ماتمی سنگتوں میں ہیلتھ پروٹوکول کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

کردستان شورای ھیئات مذھبی کے سربراہ نے مزید کہا: ” ایام فاطمیہ کے حوالے سے بازاروں میں لگانے کے 2 ہزار خصوصی پوسٹر اور نذر فاطمی تقسیم تیار کیا جا رہا ہے یہ نیاز فاطمی فقط ضرورت مند اور غریب لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا: کہ ان دنوں صوبہ کردستان کے شہروں میں ماسک اور انٹی وایرئس سپرے تقسیم کرنے کے لئے 4 ہیلتھ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

شورای ھئیات مذھبی کونسل کے سربراہ نے کہا: “ایام فاطمیہ کے دیگر پروگراموں میں سنندج ، قروہ اور بیجار کے علاقوں میں گاڑیوں کے پیچھے دینی شعار لکھنا شامل ہے نیز ، صوبہ کردستان میں مکمل ہیلتھ پروٹوکول کے ساتھ 12 مختلف جگہوں پہ مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔

آخر میں ، کردستان کے مذہبی بورڈ کے سربراہ نے کہا : کہ ایام فاطمیہ میں ایک محتاط اندازے مطابق ، صوبہ کردستان میں 600 ماتمی سنگتوں کے پروگرامز ہونگے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7746