7

صبر، شکر مسلمان کی زندگی میں بڑے ہتھیار ہیں، ڈاکٹر عبدالغفورراشد

  • News cod : 8808
  • 22 ژانویه 2021 - 17:33
صبر، شکر مسلمان کی زندگی میں بڑے ہتھیار ہیں، ڈاکٹر عبدالغفورراشد
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفورراشد نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کی زندگی صبر اور شکر کے درمیان ہے اور یہ دونوں اس کے بڑے ہتھیار ہیں ۔جو مومن انسان مشکل آنے پر صبر اور خوشی ملنے پر شکر ادا کرتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفورراشد نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کی زندگی صبر اور شکر کے درمیان ہے اور یہ دونوں اس کے بڑے ہتھیار ہیں ۔جو مومن انسان مشکل آنے پر صبر اور خوشی ملنے پر شکر ادا کرتا ہے دونوں صورتوں میں اللہ تعالیٰ سے اسے اجر ملتا ہے ۔ سردار الانبیاءحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ یہ اعزاز صرف مسلمان کے لئے ہے ، کسی اورکے لئے نہیں ۔ مگرمسلمان سردار امت ہونے کے باوجود حیرت ہے کہ ہماری بجائے یورپ نے یہ عمل اپنایا ہے ، کوئی خیر کرے تو فوراً تھینکس Thanks کہہ دیتے ہیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری سوریsorryکہہ دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یورپ میں لوگوں کا یہ عمل معاشرے میں امن اور رواداری کا باعث ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں معاملہ بالکل اس کے برعکس ہے۔ ہم چھوٹی باتوں پر اکڑ جاتے اور معذرت کو اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔اگر فرمان پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہم صبراور شکر اختیار کر لیں تو آخرت میں کامیابی تو یقینی طور پر ملے گی۔لیکن دنیا میں بھی ہم سرخرو ہوں گے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8808