27

شیخ محمدرضاشعبانی کی علمی و دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا، حجت الاسلام شیخ فداعلی حلیمی

  • News cod : 8884
  • 23 ژانویه 2021 - 17:50
شیخ محمدرضاشعبانی کی علمی و دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا، حجت الاسلام شیخ فداعلی حلیمی
اخوند رضا شعبانی علمی ودینی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اپ کے والد گرامی شیخ علی نجفی رحمت اللہ علیہ کی دینی وملی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اپ نے برولمو میں حوزہ علمیہ کی بنیاد ڈالی

وفاق ٹائمز کے مطابق، حجت الاسلام شیخ فداعلی حلیمی نے مرحوم شیخ رضا شعبانی کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مرحوم اخوند رضا شعبانی علمی ودینی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اپ کے والد گرامی شیخ علی نجفی رحمت اللہ علیہ کی دینی وملی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اپ نے برولمو میں حوزہ علمیہ کی بنیاد ڈالی اس زمانے میں سینکڑوں طلاب ایک ہی وقت میں پورے بلتستان اور کرگل سے کسب علم کے حصول کے لئے آپ کے حضور زانوں ادب تہ کیے واقعا بغیر کسی رنگ ونسل کے سب کو سیراب کیں ۔اس کے علاوہ آپ نے تمام تنازعات کو شرع وفقہ کے مطابق حل وفصل کرتے رہے۔اور نافذ بھی کرتے تھے۔
اور آپکے بڑے بھائی آیت اللہ شیخ حسنین مد ظلہ بھی علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہے
جن میں (شرح تجرید ) کی شرح مزجی تین جلدوں میں تحریر فرمائی اور ایک جلد اپنے فتاوی کا مجموعہ بنام فقہ الثقلین منظر عام پر چکا ہے
اسی طرح مرحوم شیخ رضا بھی اپنے والد گرامی شیخ علی نجفی رحمت اللہ علیہ کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ایک مدرسہ بنام مدرسہ جعفریہ کی بنیاد رکھی
اور وہاں سے دسیوں طلاب دینی نے تعلیم وتربیت پائی
اس وقت وہاں سے فارغ التحصیل ہوئے دسیوں طلاب حوزہای علمیہ قم اور نجف اشرف میں مزید علوم آل محمد کے حصول میں مشغول ہیں۔
اور اپ اپنی عمرکی اخری لمحات تک دین و ملت کی خدمت انجام دیتے ہوئے بالآخرہ 75 سالگی میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔
عاش سعیدا ومات مغفورا

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8884