11

حضرت ابوطالب (ع) اور حضرت خدیجہ صدر اسلام کی مظلوم ترین شخصیات ہیں،آیت اللہ مکارم شیرازی

  • News cod : 9188
  • 28 ژانویه 2021 - 16:15
حضرت ابوطالب (ع) اور حضرت خدیجہ صدر اسلام کی مظلوم ترین شخصیات ہیں،آیت اللہ مکارم شیرازی
آیت اللہ مکارم شیرازی نے حضرت ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم(ص) بین الاقوامی کانفرنس کے اراکین سے ملاقات میں اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے جناب ابوطالب (ع) اور جناب خدیجہ کو صدر اسلام کی مظلوم ترین شخصیات قرار دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حضرت ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم(ص) بین الاقوامی کانفرنس کے اراکین نے ایران کے صوبہ یزد کے نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
کانفرنس کی علمی کونسل کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر زارع خورمیزی اور حجۃ الاسلام و المسلمین “آرزومندی” نے آیت اللہ ناصری سے ملاقات کے دوران کانفرنس کے امور کی رپورٹ پیش کی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے حضرت ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم(ص) بین الاقوامی کانفرنس کے اراکین سے ملاقات میں اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے جناب ابوطالب (ع) اور جناب خدیجہ کو صدر اسلام کی مظلوم ترین شخصیتیں قرار دیا۔
انہوں نے جناب ابوطالب(ع) کی عظیم شخصیت کے دفاع میں مستحکم و مضبوط علمی آثار تیار کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اس راہ میں زیادہ تر اہل سنت کے منابع و مآخذ سے استفادہ ہونا چاہیے۔
صوبہ یزد کے نمائندہ ولی فقیہ نے اس کانفرنس کے انعقاد میں بھر پور تعاون پیش کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ “جناب ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی سیمینار” اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے اور دیگر ہم خیال اداروں منجملہ آستان مقدس حسینی، موسسہ فرھنگی تحقیقات و نشر حضرت ابوطالب، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی، دفتر تبلیغات اسلامی، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، مرکز آموزش زبان حوزہ ہائے علمیہ، اہل بیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی، موسسہ فرہنگی میراث نبوت، جامعۃ الزہرا(س)، الذریہ النبویہ تحقیقی سینٹر، موسسہ فرہنگی قاسم بن الحسن(ع)، موسسہ فرہنگی ابناء الرسول، وغیرہ کے باہمی تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
مقالات اور علمی آثار بھیجنے کی آخری تاریخ 6 فروری 2021 ہے اور سیمینار کے بارے میں مزید جانکاری کے لیے فارسی، عربی، انگریزی اور اردو کے پوسٹرز کو یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
جناب ابوطالب عالمی مشاعرہ کانفرنس بھی اس سیمینار کے ضمنی پروگراموں کا حصہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9188