وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے رہنما علامہ سید ناطر عباس تقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ عابد رضا عرفانی، مولانا رضی حیدر، مولانا رجب علی بنگش، مولانا غلام محمد کرراوی، مولانا جعفر سبحانی، علامہ نثار احمد قلندی، علامہ علی کرار نقوی اور دیگر ملی عمائدین کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد شہری آزادی و شہری حقوق کے حوالے سے ہے ۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا اس کے آئین میں پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو یہ حقوق حاصل ہے کہ وہ اس ملک میں آزادی کے ساتھ اپنی عبادات اور دینی رسومات کو بجا لاسکتے ہیں ۔اور ریاست اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی یہ حق صرف مسلمانوں کو حاصل نہیں ہے بلکہ اس ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو حاصل ہے حتیٰ کہ جو لوگ اس ملک میں عقلیت میں ہیں ان کو بھی آئین پاکستان اجازت دیتا ہے اور یہی وعدہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بناتے وقت ہم سے کیا تھا ، مگر میں گزشتہ کئی سالوں سے اس ملک میں دیکھ رہا ہوں کہ اہل تشیع کو ان کے بنیادی حقوق سے روکا جارہا ہے مجالس عزا و جلوس عزا یہ میرا آئین حق ہے ۔مگر مختلف انداز میں اس میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جو ایک افسوس ناک اور قابل مذمت عمل ہیں ۔
یہ میرے شہری آزادی پر ڈاکہ ہے ،اس سال عاشورہ ،چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر جن افراد نے اپنے اپنے علاقوں کے جلوسوں میں پیدل چل کر شرکت کی ان پر’’ایف ائی آر ‘‘ درج کرنا یہ کونسا قانون ہے اور وہ بھی پولیس جو ریاست کا ادارہ ہے وہ اپنی مدعیت میں’’ ایف آئی آر‘‘ درج کرے یہ سب صوبائی حکومت کی نااہلی اور ان کی بدنیتی پر مبنی عمل ہے ۔
ایک طرف اس ملک میں میرے مزدورں کے گلے کاٹے جارہے ہیں اور دوسری طرف جھوٹے مقدمات درج کر کے فورتھ شیڈول میں لوگوں کو ڈالا جارہا ہے لہذا ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 14فروری 2021 بروز اتوار کو سکھر پریس کلب سے کراچی وزیر اعلیٰ ہائوس تک لانگ مارچ کریںگے اور وزیراعلیٰ ہائوس کا گھرائو کرینگے جس میں سندھ بھر سے ہزاروں لوگ شرکت کرینگے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے،
ہماری تیاریاں مکمل ہیں ہم نے حکومت سندھ کے وزراء سے ملاقاتیں کی تھیں اور چیف منسٹر صاحب کا پپغام دیا تھا کہ ہم جلد ’’ایف آئی آر‘‘ واپس لے لینگے لیکن اب تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوا
لعل شہباز قلندر بھٹ شاہ ، اور عبداللہ شاہ غازی کے مزارات کو کھول دیا جائے گا،
جو افراد فورتھ شیڈول میں ہے ان کے ناموں کو خارج کیا جائے
5 فروری یوم کشمیر ہے لہذا ہم نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف پور امن احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔جس میں مودی کے پتلے نظر آتش کئے جائیں گے۔












