14

حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ “وفاق ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر منتخب

  • News cod : 9651
  • 05 فوریه 2021 - 13:35
حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ “وفاق ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر منتخب
جناب محمد ابراہیم صابری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی موافقت اور میڈیا سے منسلک آپ کے تجربات اور قابلیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، 01/01/2021 سے ایک سال تک کے لئے ، جناب عالی کو حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ "وفاق ٹائمز" کے چیف ایڈیٹر مقرر کیا جاتا ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے حکم کے مطابق،حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی فرزند علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو اس خبر رساں ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر منتخب کیا ہے۔

نیز حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسن نقوی نے محمد ابراہیم صابری کو “وفاق ٹائمز”خبر رساں ادارے کے چیف ایڈیٹر منتخب کر لیا.

چیف ایڈیٹر کے لئے جاری حکم نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم جناب محمد ابراہیم صابری صاحب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی موافقت اور میڈیا سے منسلک آپ کے تجربات اور قابلیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، 01/01/2021 سے ایک سال تک کے لئے ، جناب عالی کو حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ “وفاق ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر مقرر کیا جاتا ہے.

ہم امید کرتے ہیں کہ جناب عالی!اللہ تعالٰی کی مدد اور اپنے تجربات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرتے ہوئے ، اس نیوز ایجنسی کی بہتری کے لئے کوشاں رہیں گے۔

ان شاءللہ ہم، آپ اور اس نیوز ایجنسی کی زیادہ سے زیادہ سرگرمی اور پیشرفت کا حوزہ ہائے علمیہ اور دینی مراکز پاکستان میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے مشاہدہ کریں گے۔
محمد حسن نقوی
منیجنگ ڈائریکٹر وفاق ٹائمز

Muhammad ibrahim saberi twitter account

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9651