7

کشمیریوں کے دکھ درد اگر دنیا محسوس کرتی تو آج انسانیت مشکلات سے دوچار نا ہوتی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 9662
  • 05 فوریه 2021 - 14:55
کشمیریوں کے دکھ درد اگر دنیا محسوس کرتی تو آج انسانیت مشکلات سے دوچار نا ہوتی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
معصوم کا فرمان مظلوم کے حامی اور ظالم سے کی مذمت مومن کا شیوہ ہے اور یہ قول انسانیت کے لیے درس ہے دعا ہے اللہ تعالی کشمیریوں کی مشکلات آسان فرمائے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پہ اپنے خصوصی بیان میں فرمایا کہ جب تک کشمیریوں کے مسائل حل نہیں ہونگے پورے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی کئی دفعہ متفقہ قراردادوں کو پاس کرنے کے باوجود اقوام متحدہ مسلسل خاموشی اور بے حسی کا شکار ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیمیں اور او آئی سی کا کردار ان کی بے حسی کے باعث مزمت اور حیران کن ہے۔
کشمیر درد اور دکھ اگر دنیا محسوس کرتی تو آج انسانیت مشکلات سے دوچار نا ہوتی کشمیر میں لاک ڈاون تھا تب کسی نے حرکت نا کی کرونا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
معصوم کا فرمان مظلوم کے حامی اور ظالم سے کی مذمت مومن کا شیوہ ہے اور یہ قول انسانیت کے لیے درس ہے دعا ہے اللہ تعالی کشمیریوں کی مشکلات آسان فرمائے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9662