11

حوزات علمیہ پاکستان کے خبررساں ادارہ ” وفاق ٹائمز ” کا افتتاح خوش آئند ہے، علامہ شیخ حسن جعفری

  • News cod : 9701
  • 06 فوریه 2021 - 1:10
حوزات علمیہ پاکستان کے خبررساں ادارہ ” وفاق ٹائمز ” کا افتتاح خوش آئند ہے، علامہ شیخ حسن جعفری
علامہ شیخ حسن جعفری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ کی سرپرستی میں "وفاق ٹائمز"کے نام پر سائٹ کا افتتاح خوش آئند ہے تاکہ پاکستان کے تمام بزرگ علمائے کرام کے بیانات، حوزات علمیہ ،مدارس اور مذہبی سرگرمیوں سے عوام آگاہ رہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے امام جمعہ جامع مسجد امامیہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ کی سرپرستی میں “وفاق ٹائمز”کے نام پر سائٹ کا افتتاح خوش آئند ہے تاکہ پاکستان کے تمام بزرگ علمائے کرام کے بیانات، حوزات علمیہ ،مدارس اور مذہبی سرگرمیوں سے عوام آگاہ رہیں ۔

انکے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس جدید ٹیکنالوجی کے دور نے پوری دنیا کو ایک گھر کی مانند قرار دیا اور انٹرنیٹ نے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے اور اسی انٹرنیٹ سے دنیا بھر کی معلومات حاصل ہوتی ہیں تیز ترین روابط کے لئے جدید ذریعے ۔ دنیا بھر میں تفریحی ، تعلیمی خبروں کے حصول کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس جدید دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ کی سرپرستی میں “وفاق ٹائمز”کے نام پر سائٹ کا افتتاح خوش آئند ہے تاکہ پاکستان کے تمام بزرگ علمائے کرام کے بیانات، حوزات علمیہ ،مدارس اور مذہبی سرگرمیوں سے عوام آگاہ رہیں ۔

اس اہم موقع پر اس نیک کام کے آغاز کرنے والی مہم ترین شخصیت مرحوم و مغفور حجۃ الاسلام و المسلمین آقای سید قاضی نیاز حسین نقوی کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں اور اس ادارے کی روز بروز پیشرفت وترقی کا خواہاں ہوں تاکہ ترویج فرہنگ محمد و آل محمد ؑ کے لئے مؤثر ثابت ہو۔

امام جمعہ سکردو
محمد حسن جعفری

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9701