حوزات علمیہ پاکستان

09فوریه
نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز  پر “خواتین کے لئے خصوصی صفحے” کا افتتاح

نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز پر “خواتین کے لئے خصوصی صفحے” کا افتتاح

نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز کی خبروں میں خواتین، خاص طور پر دینی طالبات کا کوئی صفحہ نہیں تھا اوراس ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر حوزات علمیہ پاکستان سے منسلک ہونے کے ناطے دینی طالبات اور حوزہ ہائے خواہران کی معلمات کی مختلف تعلیمی، تحقیقاتی ، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کو پاکستانی دینی مدارس کی ویب سائٹ وفاق ٹائمز کے توسط سے نشر کیا جانا ضروری ہے۔لہذا اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خبر رساں ادارہ وفاق ٹائمز نے اپنی ویب سائٹ پر خواتین کے لئے خصوصی صفحہ ترتیب دیا ہے تاکہ خواہران سے متعلق خبریں ، تصویری رپورٹس، انٹرویوز ،رپورٹس اور مقالہ جات کو بہتر انداز میں شائع کرسکے۔

06فوریه
حوزات علمیہ پاکستان کے خبررساں ادارہ ” وفاق ٹائمز ” کا افتتاح خوش آئند ہے، علامہ شیخ حسن جعفری

حوزات علمیہ پاکستان کے خبررساں ادارہ ” وفاق ٹائمز ” کا افتتاح خوش آئند ہے، علامہ شیخ حسن جعفری

علامہ شیخ حسن جعفری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ کی سرپرستی میں "وفاق ٹائمز"کے نام پر سائٹ کا افتتاح خوش آئند ہے تاکہ پاکستان کے تمام بزرگ علمائے کرام کے بیانات، حوزات علمیہ ،مدارس اور مذہبی سرگرمیوں سے عوام آگاہ رہیں ۔