8

نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز پر “خواتین کے لئے خصوصی صفحے” کا افتتاح

  • News cod : 10039
  • 09 فوریه 2021 - 0:05
نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز  پر “خواتین کے لئے خصوصی صفحے” کا افتتاح
نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز کی خبروں میں خواتین، خاص طور پر دینی طالبات کا کوئی صفحہ نہیں تھا اوراس ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر حوزات علمیہ پاکستان سے منسلک ہونے کے ناطے دینی طالبات اور حوزہ ہائے خواہران کی معلمات کی مختلف تعلیمی، تحقیقاتی ، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کو پاکستانی دینی مدارس کی ویب سائٹ وفاق ٹائمز کے توسط سے نشر کیا جانا ضروری ہے۔لہذا اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خبر رساں ادارہ وفاق ٹائمز نے اپنی ویب سائٹ پر خواتین کے لئے خصوصی صفحہ ترتیب دیا ہے تاکہ خواہران سے متعلق خبریں ، تصویری رپورٹس، انٹرویوز ،رپورٹس اور مقالہ جات کو بہتر انداز میں شائع کرسکے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزات علمیہ پاکستان کے خبررساں ادارہ “وفاق ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے کہا ہے کہ مواصلات کا سب سے بنیادی ذریعہ میڈیا ہے اور ہم میڈیا میں اپنی سرگرمی کو تبلیغی سرگرمیوں کے طور پر سر انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز کی خبروں میں خواتین، خاص طور پر دینی طالبات کا کوئی صفحہ نہیں تھا اوراس ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر حوزات علمیہ پاکستان سے منسلک ہونے کے ناطے دینی طالبات اور حوزہ ہائے خواہران کی معلمات کی مختلف تعلیمی، تحقیقاتی ، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کو پاکستانی دینی مدارس کی ویب سائٹ وفاق ٹائمز کے توسط سے نشر کیا جانا ضروری ہے۔لہذا اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خبر رساں ادارہ وفاق ٹائمز نے اپنی ویب سائٹ پر خواتین کے لئے خصوصی صفحہ ترتیب دیا ہے تاکہ خواہران سے متعلق خبریں ، تصویری رپورٹس، انٹرویوز ،رپورٹس اور مقالہ جات کو بہتر انداز میں شائع کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ویب سائٹ دنیا بھر سے حوزہ ہائے علمیہ خواہران کی سرگرمیوں کو کوریج دینے کیلئے تیار ہے۔

ابراہیم صابری نے کہا کہ آج پاکستان کے حوزہ ہائے علمیہ برادران و خواہران نے علمی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور اس کی عکاسی کرنے کے لئے ، ہمیں حوزہ ہائے علمیہ کے مدیر حضرات سے رابطہ بڑھانے کی زیادہ ضرورت ہے۔حوزہ ہائے علمیہ خواہران نے شعبہ ہائے تعلیم ، تحقیق اور تبلیغ میں نمایاں سرگرمیاں سرانجام دی ہیں لیکن اب تک میڈیا کی دنیا میں وہ نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔

آئیں اس سلسلے میں وفاق ٹائمز آپ کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10039