ویب سائٹ

02ژوئن
اقوام متحدہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک قرار

اقوام متحدہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک قرار

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ویب سائٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے دنیا میں افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں ایران کی جانب سے تقریبا 3. 66 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لئے ایران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کو سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی میزبانی کے لئے ایک آئیڈیل ملک متعارف کرایا۔

09فوریه
نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز  پر “خواتین کے لئے خصوصی صفحے” کا افتتاح

نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز پر “خواتین کے لئے خصوصی صفحے” کا افتتاح

نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز کی خبروں میں خواتین، خاص طور پر دینی طالبات کا کوئی صفحہ نہیں تھا اوراس ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر حوزات علمیہ پاکستان سے منسلک ہونے کے ناطے دینی طالبات اور حوزہ ہائے خواہران کی معلمات کی مختلف تعلیمی، تحقیقاتی ، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کو پاکستانی دینی مدارس کی ویب سائٹ وفاق ٹائمز کے توسط سے نشر کیا جانا ضروری ہے۔لہذا اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خبر رساں ادارہ وفاق ٹائمز نے اپنی ویب سائٹ پر خواتین کے لئے خصوصی صفحہ ترتیب دیا ہے تاکہ خواہران سے متعلق خبریں ، تصویری رپورٹس، انٹرویوز ،رپورٹس اور مقالہ جات کو بہتر انداز میں شائع کرسکے۔

06فوریه
“وفاق ٹائمز”حوزہ ہای علمیہ اور ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر مبنی موثق خبروں سے آگاہی کے لیے ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

“وفاق ٹائمز”حوزہ ہای علمیہ اور ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر مبنی موثق خبروں سے آگاہی کے لیے ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "وفاق ٹائمز " اسلامی اقدار کے فروغ، اسلامی تہذیب و ثقافت کی عکاسی غیر اسلامی ثقافتی یلغار کے سد باب، دینی شعور و اگہی میں اضافے اور اسلام کو در پیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے علمی تحقیقی نیز عوامی ضروریات کے مطابق اچھی صحافت کو فروغ دینے میں اپنا مؤثر و مثبت کردار ادا کرے گی۔