18

“وفاق ٹائمز”حوزہ ہای علمیہ اور ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر مبنی موثق خبروں سے آگاہی کے لیے ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 9693
  • 06 فوریه 2021 - 1:13
“وفاق ٹائمز”حوزہ ہای علمیہ اور ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر مبنی موثق خبروں سے آگاہی کے لیے ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
علامہ سید ساجد علی نقوی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "وفاق ٹائمز " اسلامی اقدار کے فروغ، اسلامی تہذیب و ثقافت کی عکاسی غیر اسلامی ثقافتی یلغار کے سد باب، دینی شعور و اگہی میں اضافے اور اسلام کو در پیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے علمی تحقیقی نیز عوامی ضروریات کے مطابق اچھی صحافت کو فروغ دینے میں اپنا مؤثر و مثبت کردار ادا کرے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ “وفاق ٹائمز ” اسلامی اقدار کے فروغ، اسلامی تہذیب و ثقافت کی عکاسی غیر اسلامی ثقافتی یلغار کے سد باب، دینی شعور و اگہی میں اضافے اور اسلام کو در پیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے علمی تحقیقی نیز عوامی ضروریات کے مطابق اچھی صحافت کو فروغ دینے میں اپنا مؤثر و مثبت کردار ادا کرے گی۔

انکے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

پیغام
بمناسبت اجرا ویب سائٹ وفاق ٹائمز

باسمہ تعالیٰ
دور حاضر میں زرائع کے ذریعے جس تیزی اور سرعت کے ساتھ روابط اور حالات حاضرہ سے اگاہی کا عمل جاری و ساری ہے
اس نے دنیا کے گلوبل ویلیج ہونے کے تصور کو مزید تقویت دی ہے۔ سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا دنیا بھر سے رابطے کا ایک مؤثر و معتبر ذریعہ ہے اور ان کی افادیت و اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔
“وفاق ٹائمز ” کے نام سے بنے والی ویب سائٹ، مدارس و حوزہ ہای علمیہ اور ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر مبنی موثق خبروں سے آگاہی کے لیے بنائی گئی ہے جس کی سرپرستی ونگرانی حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ کریں گے تاہم اس ویب سائٹ کے اصل محرک علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم و مغفور تھے جو کثیر الجہات شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین صلاحیتوں اور خصوصیات کے مالک تھے ۔ جنہوں نے پہلے ” حوزہ ٹائمز” کے نام سے اس کا اجرا کیا تھا۔
اس کے منتظمین وطن عزیز پاکستان میں مدارس دینیہ کی ترجمانی کرتے ہوئے مکتب تشیع کے دینی مدارس کے تحت منعقد ہونے والے مختلف پروگرامز علماء کرام کے بیانات تبلیغ دین اور دیگر سرگرمیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی و بین الاقوامی حوالوں سے حالات حاضرہ کا جائزہ پر مبنی معلومات کی فراہمی کے لئے بھی کوشاں رہیں گے جو یقیناً انسانی شعور و ادراک میں اضافہ کا ذریعہ ثابت ہوگا جس سے انسانی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
اس موقع پر ہم نیک تمناؤں اور دلی دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے توقع کرتے ہیں کہ؛”وفاق ٹائمز ” اسلامی اقدار کے فروغ، اسلامی تہذیب و ثقافت کی عکاسی غیر اسلامی ثقافتی یلغار کے سد باب، دینی شعور و اگہی میں اضافے اور اسلام کو در پیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے علمی تحقیقی نیز عوامی ضروریات کے مطابق اچھی صحافت کو فروغ دینے میں اپنا مؤثر و مثبت کردار ادا کرے گی۔

سید ساجد علی نقوی

یاد رہے علامہ سید ساجد علی نقوی کے پیغام کو مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم حجتہ الاسلام والمسلمین سید ظفر شاہ نقوی نے افتتاحی تقریب میں پڑھ کر سنایا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9693