12

جامعہ صدیقۃ الکبری جام پور میں جشن میلاد حضرت زہرا (س) منعقد، حضرت زہرا کی زندگی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے، مقریرین

  • News cod : 9768
  • 06 فوریه 2021 - 19:28
جامعہ صدیقۃ الکبری جام پور میں جشن میلاد حضرت زہرا (س) منعقد، حضرت زہرا کی زندگی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے، مقریرین
مقریرین نے کہا کہ کردار فاطمی آج کے زمانے کی خواتین کے لئے اپنانا ضروری ہے اور ہمیں اس شعور کو بلند کرنے کی ضرورت ہے ، جناب سیدہ(س) نے جو قربانی نظام امامت کیلئے دی اس کو اجاگر کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح جامعہ صدیقۃ الکبری جام کی طرف سے ایام فاطمیہ کا انعقاد انتہائی احترام و عقیدت سے کیاگیا۔

ضلع راجن پور،تحصیل جام پور میں خواتین کیلئے تقریباً چالیس مقامات پر محافل و مجالس کا انتظام ہوا جس سے جامعہ ہذا کی طالبات و اساتذہ نے جناب زہرا (س) کی سیرت اور خواتین کیلئے آپ کی زندگی عملی نمونہ ہے،پر روشنی ڈالی۔

مقریرین نے کہا کہ کردار فاطمی آج کے زمانے کی خواتین کے لئے اپنانا ضروری ہے اور ہمیں اس شعور کو بلند کرنے کی ضرورت ہے ، جناب سیدہ(س) نے جو قربانی نظام امامت کیلئے دی اس کو اجاگر کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

جامعہ کی عملی کارکردگی کو سوسائٹی کے ہر طبقے میں سراہا جارہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9768