14

حضرتِ فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت کی مناسبت سے قم میں پر وقار جشن کا اہتمام+تصاویر

  • News cod : 18550
  • 13 ژوئن 2021 - 16:55
حضرتِ فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت کی مناسبت سے قم میں پر وقار جشن کا اہتمام+تصاویر
شفیعہ روز جزا، کریمہ اہل بیت، اخت الرضا، حضرتِ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مجمع طلاب شگر شعبہ ثقافت کی جانب سے ایک پر وقار جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام اور طلاب گرامی نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شفیعہ روز جزا، کریمہ اہل بیت، اخت الرضا، حضرتِ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مجمع طلاب شگر شعبہ ثقافت کی جانب سے ایک پر وقار جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام اور طلاب گرامی نے شرکت کی۔
نظامت کی ذمہ داری شیخ عارف حسین حیدرآباد ی صاحب نے انجام دی۔
اس نورانی محفل کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
اس کے بعد قصیدہ خوان اور منقبت خواں حضرات نے بی بی پاک کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا۔
معروف شاعر و ذاکر اہل بیت مولانا نادم شگری نے بھی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شان میں اپنا تازہ کلام پیش کرکے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔
اس نورانی تقریب کے خطیب جناب حجہ الاسلام شیخ محمد حسین چمن آبادی صاحب تھے انہوں نے حضرتِ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بابرکت محفل دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18550