25

بزرگ مرد اور عورتوں کو آبادی کے مسئلے میں 6 مشورے

  • News cod : 34681
  • 30 می 2022 - 13:12
بزرگ مرد اور عورتوں کو آبادی کے مسئلے میں 6 مشورے
دنیا کا مال دنیا میں ہی رہ جائے گا مگر یہ کہ آخرت کیلئے سرمایہ کاری کی جائے

وفاق ٹائمز، آبادی کے بڑھنے کے مسئلہ پر بزرگ خواتین اور مردوں کیلئے ایک تجویز :
اگر آپ اس بات پر عقیدہ رکھتے ہیں کہ امیرالمؤمنین(ع) کے شیعوں کی آبادی بڑھنے سے آپ کیلئے دنیاوی اور اخروی آثارمترتب ہوں گے، تو جان لیں کہ آپ کی طرف سے آپ کے بچوں کو بچے پیدا کرنے کی تلقین اور حوصلہ افزائی، بہت بری عبادت اور آپ کیلئے باقیات و صالحات شمار ہوگی۔
پس آئیں:
1۔ بچے پیدا کرنے کے معاملے میں اپنے بچوں کی سرپرستی اور حمایت کریں۔
2۔ اگر آپ کی اولاد مالی لحاظ سے اچھی حالت میں نہیں ہیں، قربۃ الی اللہ ان کو بچے کی پیدائش سے پہلے کے دَور میں مالی حمایت کریں۔
3۔ مختلف مناسبتوں میں ان کی ضروریات (کپڑے، جوتے، بیگ، چادر و غیرہ۔۔۔) ان کیلئے تحفہ کے طور پر پیش کریں، تا کہ ان کو خریدنے کی ضرورت نہ پڑے۔
4۔ کچھ عرصہ بعد کوئی کھانا پکا کر یا خرید کر، ان کیلئے بھیج دیں؛ تا کہ ان کے وقت اور رقوم اور انرجی میں تعاون اور بچت ہوجائے۔
5۔ اگر ممکن ہو، ان کو مشہد کی زیارت کے سفر کے اخراجات تحفہ کے طور پر پیش کریں؛ یوں امام رضا(ع) سے ان کیلئے انشورنس بھی مل جائے گی اور کچھ موسم بھی تبدیل کر لیں گے اور ان کے اندر جذبہ بھی بڑھے گا۔ (یقین کریں اس زیارت کی برکات آپ کیلئے آپ کے جانے سے زیادہ نہ ہو، تو کمتر نہیں ہوں گی)
6۔ کبھی کبھار مسجد یا مجلس میں جانے کی بجائے، ان کے چھوٹے بچوں کی نگہداری قبول کرلیں تا کہ ان کے بڑے بچے والدین کے ساتھ مسجد یا مجلس میں شرکت کر سکیں۔
گرانقدر اور محترم بزرگان،وقت بہت کم ہے
آبادی کم سے کمتر ہوتی جا رہی ہے
دنیا کا مال دنیا میں ہی رہ جائے گا مگر یہ کہ آخرت کیلئے سرمایہ کاری کی جائے
حتی اگر سونا اور دیگر مادی اثاثوں کو بیچ ڈالیں اور اس کی رقم سے نواسے نواسیاں/پوتے پوتیاں خرید لیں،بھی قابل قدر بات ہے۔
دھیان رکھیں، ہر نواسہ/پوتا ایک شخص نہیں؛ ان شاءاللہ قیامت تک ایک خداپرست اور محب اہل بیت(ع) شیعہ نسل (سلسلہ) ہوگا۔

بشکریہ ہمراہ با اہل بیت (علیہم السلام) چینل

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34681