5

مغرب عورت کو تقدس سے رتبے سے ہٹا کر گمراہی کی اندھیرے میں دھکیل رہا ہے، فاطمہ محافظہ اسلام کانفرنس

  • News cod : 42686
  • 15 ژانویه 2023 - 10:52
مغرب عورت کو تقدس سے رتبے سے ہٹا کر گمراہی کی اندھیرے میں دھکیل رہا ہے، فاطمہ محافظہ اسلام کانفرنس
مقررین نے سیدہ کائنات کی حیات طیبہ کے تمام پہلووں پر روشنی ڈالی اور معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کی اخلاقی تربیت کو ضروری قرار دیا۔ مقررین نے خواتین کیخلاف ہونیوالی مغربی سازشوں کا بھی ذکر کیا، جن کے تحت ہماری خواتین کو فکری طور پر گمراہ کرکے انہیں عزت مآب رتبہ سے تنزلی کے اندھیروں میں لا پھینکنے کی سازشیں جاری ہیں۔

وفاق ٹائمز، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (آئی او) شعبہ خواتین کے زیراہتمام لاہور میں “فاطمہؑ، محافظہ اسلام” کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ امامیہ آرگنائزیشن 20 جمادی الثانی کو امام خمینی کے فرمان پر “عالمی یوم خواتین” مناتی ہے۔ اسی مناسبت سے مذکورہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ناظمہ آئی او پاکستان سیدہ غزالہ رضوی کی ہدایت پر تمام ریجنز میں کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور ریجن کے زیراہتمام قومی مرکز شادمان میں خصوصی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی گئی۔ کانفرنس میں جماعت اسلامی کی ڈائریکٹر خارجہ امور ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ڈاکٹر حمیرا طارق، منہاج القرآن وومن لیگ کی رہنما حافظہ سحر عنبرین، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کی اہلیہ خانم نسرین روناس، ایم ڈبلیو ایم کی رہنما عصمت بتول، آئی ایس او لاہور ڈویژن کی صدر سیدہ سارہ رضوی، امامیہ آرگنائزیشن کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ سجیلہ معظم نے خطاب کیا۔

مقررین نے سیدہ کائنات کی حیات طیبہ کے تمام پہلووں پر روشنی ڈالی اور معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کی اخلاقی تربیت کو ضروری قرار دیا۔ مقررین نے خواتین کیخلاف ہونیوالی مغربی سازشوں کا بھی ذکر کیا، جن کے تحت ہماری خواتین کو فکری طور پر گمراہ کرکے انہیں عزت مآب رتبہ سے تنزلی کے اندھیروں میں لا پھینکنے کی سازشیں جاری ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مغرب یہ چاہتا ہے کہ عورت کو رونقِ بازار بنا دے، جبکہ اسلام عورت کو تقدس فراہم کرتا ہے، اسلام عورت کو تین روپ دیتا ہے اور تینوں میں اس کی عظمت کو مسلم کیا گیا ہے۔ عورت بیٹی ہے، بیوی ہے اور پھر ماں ہے، یہ تینوں رتبے عورت کو عزت و احترام دیتے ہیں جبکہ مغرب عورت کو ایک مزدور اور کوہلو کا بیل بنانا چاہتا ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن کی تنظیم نوء ہوئی جس میں سیدہ شازیہ قاسم لاہور ریجن کی ناظم منتخب ہوگئیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل سجیلہ معظم نے سیدہ شازیہ قاسم سے حلف لیا جبکہ سیدہ شازیہ نے اپنی کابینہ سے حلف لیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42686