14

استاد کا مقام بہت بلند ہے اور پہلا معلم خود خدا ہے، محترمہ خانم آشتیانی

  • News cod : 46903
  • 03 می 2023 - 12:42
استاد کا مقام بہت بلند ہے اور پہلا معلم خود خدا ہے، محترمہ خانم آشتیانی
حوزہ علمیہ خواھران صوبۂ مرکزی کی اساتذہ میں سے محترمہ آشتیانی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کا مقام بہت بلند ہے اور پہلا معلم خود خدا ہے اور خدا نے قرآن کو واعظ و نصیحت کرنے والے کے طور پر متعارف کرایا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شہید استاد مرتضیٰ مطہری کے یوم شہادت کے موقع پر، اساتذہ کرام کی تکریم میں ایک عظیم الشان تقریب گزشتہ روز حوزہ علمیہ خواہران صوبۂ مرکزی کی ڈائریکٹر خانم وکیلی اور سنجان کے مدرسہ علمیہ حضرت زہرا(س) کی اساتذہ اور طالبات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ علمیہ خواھران صوبۂ مرکزی کی اساتذہ میں سے محترمہ آشتیانی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کا مقام بہت بلند ہے اور پہلا معلم خود خدا ہے اور خدا نے قرآن کو واعظ و نصیحت کرنے والے کے طور پر متعارف کرایا۔

محترمہ آشتیانی نے طالبات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء و اولیاء علیہم السلام انسانیت کے معلم تھے اور اب یہ ذمہ داری علماء کے کاندھوں پر ہے وہ دنیا کو حقیقی اسلام سے آشنا کراتے ہیں۔

محترمہ آشتیانی نے مزید کہا کہ پروفیسرز اور اساتذہ کے لیے بہترین باقیات و صالحات وہ تعلیمات ہیں جو وہ اپنے شاگردوں کو پڑھاتے اور سکھاتے ہیں۔

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امام نے فرمایا: “خدا رحم کرے اس شخص پر جو ہمارے امر کو زندہ کرے، ہمارے علوم کو سیکھے اور لوگوں کو سکھائے، کہا کہ اس روایت میں عمل صالح نیز اعمال انسانی کا نامہ اعمال میں ثبت یا ضبط ہونا بہت واضح بیان کیا گیا ہے۔

تقریب میں شہید کبیری نور الثقلین سنٹر کی جانب سے مختلف پروگرامز منعقد ہوئے جن میں قرآنی اور ثقافتی مقابلے شامل تھے اور ہر سیکشن میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا نیز اسکول کے اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46903