26

ابو عبد اللہ شمس الدین محمد بن مکی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ غلام مہدی نجفی کی تجلیل کے لئے علمی سیمینار کل منعقد ہوگا

  • News cod : 47128
  • 09 می 2023 - 20:24
ابو عبد اللہ شمس الدین محمد بن مکی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ غلام مہدی نجفی کی تجلیل کے لئے علمی سیمینار کل منعقد ہوگا
سمینار سے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مجید خلق پور جانشین ریاست جامعہ المصطفی العالمیہ خطاب کرینگے۔

مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں علمی سمینار منعقد کیا جائے گا
وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ امام المنتظر(عج) قم کے شعبہ تحقیق کے زیر اہتمام ابو عبد اللہ شمس الدین محمد بن مکی اور نامور علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ غلام مہدی نجفی کی علمی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے “پانچواں علمی سیمینار”کل مدرسہ امام المنتظر قم میں منعقد ہوگا۔
سال گذشتہ تعلیمی سال 1401-1402 کو ابو عبد اللہ شمس الدین محمد بن مکی اور نامور علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ غلام مہدی نجفی کے نام سے منسوب کیا تاکہ طلاب و فضلاء عظام ان ہستیوں کے حالات زندگی، خدمات اور افکار سے آشنائی حاصل کریں اور انہیں اسوہ اور نمونہ عمل قرار دیں۔
اسی مناسبت سے ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں منتخب مقالہ نگار اپنا علمی و تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔
سمینار سے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مجید خلق پور جانشین ریاست جامعہ المصطفی العالمیہ خطاب کرینگے۔
سیمینار 20 شوال بروز جمعرات بعد از نماز ظہر الی نماز مغرب منعقد ہوگا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47128