آئی ایس او پاکستان کے ذیلی ادارے امامیہ سکاوٹس کے زیراہتمام عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس
2017 سے فلسطینی تنظیم حماس کی سربراہی کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو دوسری بار بھی صدر منتخب کرلیا گیا
حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی جس میں فلسطینی مزاحمت اور صہیونی حکومت کے مابین حالیہ جنگ جس کو "سیف القدس" کے نام سے جانا جاتا ہے اور حتمی فتح کے لئے فلسطینی مزاحمت کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما و سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ یہ فتح و نصرت بانٹتا ہوں اور آپ ہمارے ساتھ اس فتح و کامرانی میں شریک و شامل ہیں اور میدان جنگ میں ہونے والی بڑی بڑی تبدیلیوں میں بھی جو کہ فلسطین کے اندر و باہر پیش آئی، آپ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان حکومتی سطح پر مسئلہ فلسطین کے مؤقف کو آگے بڑھاتا رہے گا، پاکستان، حق کے ساتھ ہے، فلسطین کے ساتھ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور فلسطین تنظیم تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام الگ الگ پیغامات میں جنرل سید محمد حجازی کے انتقال پر دونوں رہنماؤں کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا اور حزب اللہ اور حماس کے مجاہدین نیز ملت فلسطین کے لئے کامیابی و سلامتی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آزادی فلسطین کیلئے جدوجہد کو مستحکم، مضبوط اور کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
حوزہ ٹائمز|حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانبداری، امریکہ کی تمام حکومتوں کی اٹل پالیسی رہی ہے، کہا ہے کہ ٹرمپ چلے گئے جبکہ بیت المقدس ہمیشہ باقی رہے گا۔