15

ہمیں امید ہے کہ پاکستان حکومتی سطح پر مسئلہ فلسطین کے مؤقف کو آگے بڑھاتا رہے گا،اسماعیل ہنیہ

  • News cod : 17785
  • 24 می 2021 - 15:15
ہمیں امید ہے کہ پاکستان حکومتی سطح پر مسئلہ فلسطین کے مؤقف کو آگے بڑھاتا رہے گا،اسماعیل ہنیہ
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما و سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ یہ فتح و نصرت بانٹتا ہوں اور آپ ہمارے ساتھ اس فتح و کامرانی میں شریک و شامل ہیں اور میدان جنگ میں ہونے والی بڑی بڑی تبدیلیوں میں بھی جو کہ فلسطین کے اندر و باہر پیش آئی، آپ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان حکومتی سطح پر مسئلہ فلسطین کے مؤقف کو آگے بڑھاتا رہے گا، پاکستان، حق کے ساتھ ہے، فلسطین کے ساتھ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما و سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اس عظیم الشان ”فلسطین مارچ“ کے انعقاد کے موقع پر اسلامیان پاکستان، اہل کراچی اور جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے، مسجد اقصیٰ پر گولہ باری کرنے، اسرائیلی دہشتگردی و جارحیت اور مظلوم و نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے خلاف آواز اٹھانے پر اظہار تشکر پیش کرتا ہوں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مسلمان بھائیوں، بہنوں اور پاکستانی عوام اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی اور بیت المقدس اور اس کے گرد و نواح کی نصرت و تائید کرنے والے مسلمان بھائیوں، میں آپ سب کو فلسطین کی مبارک سرزمین سے اس کے سرحدی جوانوں اور ان کی جرأت مندانہ مدافعت کی طرف سے سلام فخر پیش کرتاہوں، جن کے ہراول دستے میں شہید عزالدین قسام ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ان تمام جم غفیر کو سلام، جو سرزمین پاکستان سے قوت، حق و آزادی کی صدا بلند کیے ہوئے ہیں اور بیت المقدس کی نصرت اور مسجد اقصی اور غزہ اور وہاں پر ہونے والے بابرکت جہاد کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں، میں آپ کے ساتھ یہ فتح و نصرت بانٹتا ہوں اور آپ ہمارے ساتھ اس فتح و کامرانی میں شریک و شامل ہیں اور میدان جنگ میں ہونے والی بڑی بڑی تبدیلیوں میں بھی جو کہ فلسطین کے اندر و باہر پیش آئی، آپ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان حکومتی سطح پر مسئلہ فلسطین کے مؤقف کو آگے بڑھاتا رہے گا، پاکستان، حق کے ساتھ ہے، فلسطین کے ساتھ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17785