اقتدار پر موروثی اجارہ داری کی بے جا خواہش

14آگوست
اقتدار پر موروثی اجارہ داری کی بے جا خواہش ، سیاسی رسہ کشی اور اختیارات کے نشے کے خمار نے ہمارے پیارے وطن کو قائد اعظم کا پاکستان نہیں بننے دیا،علامہ راجہ ناصرعباس

اقتدار پر موروثی اجارہ داری کی بے جا خواہش ، سیاسی رسہ کشی اور اختیارات کے نشے کے خمار نے ہمارے پیارے وطن کو قائد اعظم کا پاکستان نہیں بننے دیا،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ ارض پاک کی داخلی خودمختاری اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔پاک فوج کے نوجوانوں کے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ان قومی مجرموں کو پاکستان کے قوانین کے تحت سخت ترین سزائیں دینا حب الوطنی کا تقاضا ہے۔محب وطن اور مدافع وطن کے قاتلوں کی معافی ملک و قوم سے خیانت ہے۔ہم سب نے مل کر اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔ہمارے لیے یہ رب کریم کی سب سے بڑی نعمت ہے۔