دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
آیت اللہ خاتمی نے امام رضا علیہ السلام کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان لطف و احسان پر بیٹھے ہیں جو کہ ہمارے لئے سرمایہ سعادت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برے لوگوں کی شیطانی روحیں جو نعمتوں کا انکار کرتی ہیں اور ہمیشہ شیطان کے زیر سایہ رہتے ہیں۔ ان کے دلوں پر امام حسین (ع) کہ جو مظہر جلال خدا ہے، نے مہر ثبت کی ہے۔
اپنے خطبوں میں ایک اور جگہ انہوں نے مذہبی حکام اور علماء کے خلاف چارلی ہیبڈو کے حالیہ توہین آمیز کارٹونز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چارلی ہیبڈو ایک بے ہودہ میگزین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان اقدامات کے ذریعے اسلام کو ٹھیس پہنچانا چاہتے ہیں۔
تہران کی نماز جمعہ کے عارضی امام جمعہ حجة الاسلام سید محمدحسن ابوترابی نے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے تیار کردہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کو ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔
آیت اللہ خاتمی نے ایام محرم میں عزاداری کی مجالس کرنے کے حوالے سے کہا اہم یہ ہے کہ اس خیمہ گاہ اور تحریک کو بیان کیا جائے۔ خطبا اور ذاکرین اس خیمہ گاہ کی تشریح کریں کہ کون سے افراد اس سے متفق اور کون اس کے مخالف ہے۔
امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے یوکرائن اور روس کے درمیان جاری کشیدگی پر گفتگو میں کہاکہ ایسے مسائل میں ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ طرفین کو بات چیت اور صبر اور برداشت کی تلقین کریں؛ جو مسئلہ تکلیف دہ ہے، وہ یہ ہے کہ اس جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے عالمی سطح پر امریکہ کی دہشت گردانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ لوٹ مار چاہتا ہے،مذاکرات نہیں ، ویانا میں تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
خطیب نماز تہران نے اسی طرح سپاہ قدس کے شہید کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ کر کے امریکہ کو زبردست طمانچہ رسید کیا تاہم آخری انتقام اس قتل کے تمام ذمہ دار عناصر کی سزاؤں کے ساتھ ہو گا۔
حوزہ ٹائمز|ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے ویڈیو لنک پر نشر ہونے والے جمعے کے اپنے خطبے میں عید میلاد النبیؐ اور ہفتۂ وحدت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں اُس افتراء و تہمت کی جانب اشارہ کرنا چاہتا ہوں جو اُس نجس شخص (سلمان رُشدی) نے امام خمینیؒ کے زمانے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے شروع میں لگائی تھی اور پھر وہ جلد ہی جہنم واصل ہو گیا تھا۔