امام ولی فقیہ

01آوریل
نائجیریا سے یمن تک عاشقان خدا عظمت کردار ایثار اور شہادت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

نائجیریا سے یمن تک عاشقان خدا عظمت کردار ایثار اور شہادت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

حجۃ الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ منتظرین امام زمانہ اس وقت پوری دنیا میں خدا کے دین کی سربلندی کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ اگرچہ عالمی استکباری قوتیں اور عالم کفر ظہور امام علیہ السلام کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں مگر عاشقان امام زمانہ علیہ السلام نائب امام ولی فقیہ کی قیادت میں دنیا بھر کے اندر عوامی شعور اور بصیرت کے ذریعے ظہور امام کی زمینہ سازی کر رہے ہیں۔