علامہ سید عالم موسوی شہید کی ملی و قومی حوالوں سے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قائد ملت جعفریہ پاکستان
علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ تمام جلوسوں کو روایتی بنانے پھر ایک ایک کرکے انہیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی چنانچہ پہلے مرحلے میں لائسنس ہولڈرز کی وفات پر وارثوں کے نام لائسنس منتقل کرنا بند کیا جانا دوسرے مرحلے میں بعض روایتی جلوسوں کو سازش کے تحت شرپسندوں کے ذریعے رکوایا جاتا ہے اور انتظامیہ وعدہ کرتی ہے کہ یہ جلوس آئندہ سال نکلوا دیا جائے گا لیکن اگلے سال جلوس نکالنے سے انکار کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے 1948ءکے ا علان کردہ29 مئی امن پسندو ں کے عالمی دن (ورلڈ پیس کیپر ڈے) پر کہاکہ دنیا میں امن تب قائم ہوگا جب طاقت کا توازن درست ہو، اس کےلئے بھی ضروری ہے کہ پاکستان کو توانا اور مستحکم رکھا جائے۔
انہوں نے سیلاب زدہ عوام سے ان کی احوال پرسی کی اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر علامہ سید انتظار مہدی نجفی نے متاثرین کے گھر گھر جا کر انہیں علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے بھیجی گئی امدادی رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسانیت کے قاتلوں کی پشت پناہی کےلئے انسانی حقوق، بین الاقوامی حقوق اور قوموں کا کلچر بے معنی ہے، کہا کہ غاصب ریاست کو مزید دوام بخشنے کےلئے بائیڈن اسرائیل پہنچے ہیں، لہٰذا امت اسلامیہ خبردار رہے۔
قائدملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہاکہ حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کی بہت سی تصانیف تھیں جو علمی حلقوں میں خصوصی توجہ کا مرکز تھیں وہ اتحاد و حدت کے زبر دست داعی تھے اور الحکمۃ فاونڈیشن کے ذریعے دنیا بھر میں فلاحی کاموں میں اپنی مثال آپ تھے ،
انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور طریقے سے ان ریلیوں میں شریک ہوکر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
اس ملک میں پائیدار امن کیلئے قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری بنانے کا وعدہ پورا کرے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ کے علاقہ گیشتری میں لرزہ خیز واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔