امتحانات مدارس محسن ملتؒ شروع، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا دورہ
علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ کوئی بھی مذہب دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروع ہوں اور دل آزاری ہو، مگر دلی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغربی معاشرے میں اس مجرمانہ عمل کو یکے بعد دیگرے دوہرایا جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ یہی قیادت گریٹر اسرائیل کی راہ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اب تک امریکا اور اس کے حواری اربوں ڈالر آگ اور بارود میں جھونک کر بھی اپنے شیطانی منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مشہد مقدس میں علمائے کرام پر حملے اور اب شیراز میں زائرین پر فائرنگ جیسے واقعات ایرانی قوم اور قیادت کے جذبہ جہاد کو کمزور نہیں کرسکتے،
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محض زبانی دعووں اور دلفریب وعدوں سے عوام کی قسمت بدلی نہیں جا سکتی، اس کے لئے نیک نیتی، خلوص اور پوری لگن کے ساتھ عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، کم سے کم اجرت میں برائے نام اضافہ کرکے عوامی مقبولیت کے خواب دیکھنا عوام اور خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ریاست کی مفاہمتی پالیسی نے مذموم عناصر کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ لچک آمیز رویہ ملک و قوم کے لئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے پائیدار برادرانہ تعلقات پورے خطے کے لئے اہم ہیں، دشمن کی کوشش تھی کہ ان تعلقات کو خراب کیا جائے، لیکن سری لنکن حکومت نے حکمت و بصیرت کا مظاہرہ کیا اور ان پر آنچ نہیں آنے دی، ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے قانونی عمل میں تیزی لائی جانی چاہیئے۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کو اڈوں کی فراہمی، مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر وزیراعظم نے جرات مندانہ اور ٹھوس موقف اختیار کرکے عوام کے جذبات کی عمدہ ترجمانی کی ہے، مسئلہ کشمیر پر مغرب کا منافقانہ رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ایک طرف مغربی ممالک جانوروں کے ساتھ کسی ظالمانہ سلوک پر زمین و آسمان کو سر پر اٹھا لیتے ہیں