آج عالم اسلام کا اہم مسئلہ تمام مسلمانوں کے مابین عالمی اتحاد ہے، نمایندہ ولی فقیہ خراسان رضوی
تربیتِ بشر ایک دینی و الہیٰ فریضہ ہے۔ اسی فریضے کی انجام دہی کیلئے خدا نے انبیا مبعوث کئے اور کتابیں نازل کیں۔ انسان تخلیقی طور پر خالق ِکائنات کا ایک شہکار ہے۔ ہماری اس کائنات کے امن، حُسن اور ترقی و کمال کا کوئی بھی خواب اس شہکار کی تعلیم و تربیت کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔ دراصل تربیت انسان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور انہیں نکھارنے کا نام ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کی 12 سالہ شاندار اجتماعی و سیاسی جدوجہد کی جائزہ رپورٹ قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت میں کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے
امام باقر العلوم علیہ السلام نے جس طرح دین مصطفوی کا دوبارہ احیاء کیا اور دین محمدی کی ترویج کی شاید اس طرح باقی انبیاء کو موقع نہ مل سکا.
کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک غاصب، انتہاپسند اور دہشت گردریاست ہے،جسے عالمی سامراج نے دھونس دھاندلی ، پیسے اور اسلحے کے زور پر فلسطینی سرزمین پر مسلط کر رکھا ہے۔اس ناکام اور غیر فطری ریاست کا زوال نوشتہ دیوار ہے، اس کا خاتمہ دیر یا بدیرناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ آج روبہ زوال ہے جس کی واحد وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔نبی کریم ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے عمل و کردار سے اہل عرب کی زندگی بدل کر رکھ دی۔اگر معاشرے میں انقلاب برپا کرنا ہے تو گفتار کے ساتھ کردار کا بھی غازی بننا ہو گا۔