7

امام باقر علیہ السلام نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، حجۃ الاسلام عقیل خان

  • News cod : 19684
  • 18 جولای 2021 - 16:19
امام باقر علیہ السلام نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، حجۃ الاسلام عقیل خان
امام باقر العلوم علیہ السلام نے جس طرح دین مصطفوی کا دوبارہ احیاء کیا اور دین محمدی کی ترویج کی شاید اس طرح باقی انبیاء کو موقع نہ مل سکا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل خان نے 7ذی الحجہ امام پنجم حضرت امام محمد باقر ؑ کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام باقر علیہ السلام نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، بڑے بڑے صحابہ کرام کا شمار آپ کے شاگردان میں ہوتا ہے اور اُن لوگوں نے اپنے آپ کو بڑے فخر کے ساتھ آپ کا شاگرد ہونا گردانا ہے، امام باقر العلوم علیہ السلام نے جس طرح دین مصطفوی کا دوبارہ احیاء کیا اور دین محمدی کی ترویج کی شاید اس طرح باقی انبیاء کو موقع نہ مل سکا.

انہوں نے کہا کہ امام محمد باقر علیه السلام کی پوری زندگی علوم و معارف کی خدمت میں گزاری، یہی وجہ ہے کہ انھیں باقر العلوم کے لقب سے یاد کیا جاتا هے، چونکہ آپ نے علوم کو شکافتہ کیا ، معرفت کی پیچیده گتھیوں کو سلجھائے، فقہی اور اعتقادی ابواب کی قرآن مجید کے مطابق جوابات اپنے زمانہ کے دانشوروں کی تربیت کرکے ایک عظیم علمی تحریک کی بنیاد ڈالی-اندھیرے میں پوشیده اسلامی اقدار کو دورباره حیات نو عطا کی اور انھیں آشکار کیا۔

حجۃ الاسلام عقیل خان کا مزید کہنا تھا کہ امام ؑ کا اہم مقصد ہمیشہ سے اہل بیت ؑ کی فقہ اسلامی کو نشر کرنا تھا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19684