صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























انہوں نے کہاکہ جس ملک کو دنیا میں آئینی و انتظامی طور پر ایک مثال بننا تھا وہاں آئین وقانون ڈھونڈے سے نہیں ملتا، افسوس اسی سبب یہ تاثر ابھرا کہ ایک نہیں دو پاکستان ایک قائد اعظم کا پاکستان اور ایک موجودہ پاکستان۔ سیاسی اکھاڑ پچھاڑ اور متنازعہ انتخابات کے نتیجے میں جو ڈھانچہ بنا وہ اس لائحہ عمل کی بالکل اور یکسر نفی تھا جو بابائے قوم نے ہمیں دیا ،
، پاکستان میں نمائندۂ آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ انہوں کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے اور اس ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک الگ مملکت حاصل کرنے کے لیے برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کس طرح متحد ہوئے۔ میں اس اہم دن کی مناسبت سے اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سلمان رشدی کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا، وہ ان منفی قوتوں کا آلہ کار ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں جو شر انگیزی کی،وہ ہر مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے، اس کے ساتھ جو ہوا،یہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔
یاد رہے کہ سلمان رشدی کی جانب سے رسول اکرم (ص) کی شان میں توہین آمیز کتاب شائع ہونے کے بعد 1989ء میں بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی نے اس کے قتل کا فتویٰ دیا تھا،
جہاد اسلامی نتظیم کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے اپنے خط میں پورے فلسطین خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین بالخصوص جہاد اسلامی تحریک اور اس کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کی بھرپور مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: جہاد اسلامی کی استقامتی بریگيڈز کی موجودگي کے سبب کوئي دن ایسا نہیں گزرتا کہ جب مغربی کنارے کے علاقے میں صیہونی حکومت کے ساتھ جھڑپیں نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ علامہ ابراہیم زکزاکی نائجیریا کے بہادر حسینی جس نے اپنے چھ جوان بیٹے راہ خدا میں قربان کر دیے حالیہ سانحے میں ان کا جوان بھتیجا محسن یعقوب زکزاکی شہید ہوا ہے جوکہ زکزاکی خاندان کی راہ حسینیت میں قربانی کی نئی مثال ہے۔ زکزاکی عصر حاضر میں ایثار اور استقامت کی علامت بن چکے ہیں۔
حضرت امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر حرم امام علی رضا علیہ السلام میں مجلس عزا اور عزاداری منعقد کی گئی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ آج گیارہ محرم کو سندھ کے ضلع خیرپور میں تکفیریوں کی جانب سے زبردستی کی ریلی انتظامیہ کی سرپرستی میں نکالی گئی، بعض مقامات پر سبیل امام حسینؑ کو نقصان پہنچایا گیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسرائیل کیجانب سے مظلوم فلسطینیوں پر حملوں اور بھارت کیجانب مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم اور سرینگر میں ایام محرم میں جلوس پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔