آج عالم اسلام کا اہم مسئلہ تمام مسلمانوں کے مابین عالمی اتحاد ہے، نمایندہ ولی فقیہ خراسان رضوی
مدرسہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا بندر عباس ایران کے تفسیر کے استاد نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قرآن مجید کا پہلا استاد اور مفسر مانا جاتا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی نے علامہ عارف الحسینی کو معاشرے کے لیے اسوۂ حسنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عالم معاشرے کے لیے نمونہ اور اسوہ بن سکتا ہے جو معصومین کے فرامین کے مطابق اچھی خصوصیات کا حامل ہو۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام ڈاکٹر ذوالفقاری نے اپنی گفتگو کے دوران حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیام عاشورا میں بشریت کے لئے سبق آموز درس ہیں اور مبلغین کو چاہئے کہ وہ ان پیغامات کو غیرملکی زائرین تک پہنچائیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو الگ الگ خطوط کے ذریعہ آمدہ ماہ مقدس محرم الحرام 1446ھ و صفر المظفر کے اہم امور کے بارے میں متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا، عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی تمام مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ بلا تفریق مذہب و مسلک امام انسانیت، نواسہ رسول ص اور ان کے رفقا ء کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں
لوگوں کو صدارتی انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے جامعہ مدرسین قم کے رکن نے کہا کہ شہید آیت رئیسی کے پاس دیانت دار مشاور موجود تھے کہ جو ملک کا خزانہ اور انقلاب کا تحفظ تھے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان نے بیان کیا: امام خمینی علیہ الرحمہ نے ملنے والے تمام تحفوں اور نذرانوں میں سے اپنی اولاد کے لیے کوئی مال یا وراثت کے طور پر نہیں چھوڑی اور اپنی زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے ان سب کو راہ خدا میں انفاق کر دیا۔
خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے قرآن مجید میں خیرات اور انفاق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: خیرات اور انفاق سے رحمت الہی کے دورازے کھل جاتے ہیں، وہ لوگ جو اپنے مال، زبان، اخلاق، آبرو اور دوسری چیزوں میں خیرات کرتے ہیں، خدا انہیں ان کے 700 گنا اسی دنیا میں جزا دے گا، لہٰذا انسان چاہے تو اچھے ادب کے ذریعے بھی اپنے اوپر رحمت الہی کے دروازے کھول سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک دنیا میں 160 ملین سے زائد بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں، اقوام متحدہ سمیت طاقتور اداروں اور ملکوں کو اس غیر مساویانہ معاشی تقسیم کا حل نکالنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق وہ شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کے زیر اہتمام آل کوئٹہ فٹبال امن ٹورنامنٹ میچ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔