وفاق

10مارس
اگر جناب ابوطالبؑ کی زحمتیں نہ ہوتیں تو بعثت کا مقصد پورا نہ ہو پاتا، آیت اللہ اختری

اگر جناب ابوطالبؑ کی زحمتیں نہ ہوتیں تو بعثت کا مقصد پورا نہ ہو پاتا، آیت اللہ اختری

آیت اللہ اختری نے جناب ابوطالب کے ایمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ایمان کا مسئلہ ایک واضح اور روشن مسئلہ ہے لیکن تحریف، حسد، بدنیتی، دشمنی، ان چیزوں نے تاریخی حقیقت پر پردہ پوشی کر دی، ابتدائے اسلام میں بھی اس حقیقت کو چھپایا گیا اور آج بھی اس پر پردہ ڈالا جا رہا ہے اور حقیقت کو آشکار کرنے کے بجائے الٹا یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیا ابوطالب مومن تھے یا نہیں؟

10مارس
ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ “قرآن بچوں کا دوست” کا انعقاد+تصاویر

ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ “قرآن بچوں کا دوست” کا انعقاد+تصاویر

بچوں میں قرآن سے انسیت و محبت کو فروغ دینے کے لیے قرآن کی افادیت کو ایک خوبصورت ٹیبلو کی صورت میں خواہر سویرا اور خواہر خدیجہ نے پیش کیا۔ مختلف قرآنی سورہ کے معانی و مفاہیم خوبصورت ایکٹیوٹی کے ذریعے بچوں کو ازبر کروائے گئے۔

10مارس
آيۃ اللہ سیستانی کا موقف، امام خمینی اور امام خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے، معروف عراقی عالم دین

آيۃ اللہ سیستانی کا موقف، امام خمینی اور امام خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے، معروف عراقی عالم دین

عہد اللہ تحریک کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیدری نے کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے موقف کو خالص اسلام کا موقف قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ پوپ سے آیۃ اللہ سیستانی کی ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

10مارس
علم و حکمت متواضع انسان کے دل میں پروان چڑھتے ہیں نہ کہ متکبر و جبار کے،امام موسی کاظم علیہ السلام

علم و حکمت متواضع انسان کے دل میں پروان چڑھتے ہیں نہ کہ متکبر و جبار کے،امام موسی کاظم علیہ السلام

” جس طریقے سے زراعت نرم زمین میں ہوتی ہےنہ کہ سخت زمین میں، اسی طرح سے علم و حکمت متواضع انسان کے دل میں پروان چڑھتے ہیں نہ کہ متکبر و جبار کے ۔

09مارس
پوپ کا دورہ عراق۔۔۔۔ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا

پوپ کا دورہ عراق۔۔۔۔ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا

عراق میں شہید قاسم سلیمانی کا خون ابھی خشک نہیں ہوا۔ عراق ابھی سوگوار ہے، لوگ اداس ہیں اور خطے سے امریکی و استعماری افواج کے انخلا کا مطالبہ زوروں پر ہے۔ چنانچہ اس دورے کو بعض نے اپنے مقاصد کے پیشِ نظر صلیبی جنگوں کی نئی روش کہا ہے، کچھ نے اپنے اہداف کی خاطر اسے ایک برائے نام دورے سے تعبیر کیا ہے، بہت ساروں نے اپنی مصلحت کے پیشِ نظر اسے معمول کا ایک سرکاری دورہ کہنے پر ہی اکتفا کیا ہے۔

09مارس
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے کاظمین میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے کاظمین میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت

علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے، اس کا وجود نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، عراق میں کافی حد تک امن و امان کی صورتحال قائم ہوچکی تھی اب دوبارہ بد امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن دشمن کے یہ عزائم بھی ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔

09مارس
افغانستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے 7 افراد دردناک طریقے سے شہید+ تصاویر

افغانستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے 7 افراد دردناک طریقے سے شہید+ تصاویر

دہشت گردوں کی اس کارروائی میں شہید کارکن شیعہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھتے تھے اور صوبہ بامیان کے رہائشی تھے۔

09مارس
17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمنار کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمنار کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمینار کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ دفاع وطن میں شہید، زخمی اور جنگی قیدی کے طور پر دشمن کی جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والی خواتین اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے عظیم افتخارات کی اعلی ترین مثالیں ہیں۔

09مارس
حضرت امام موسی کاظم ؑ نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبول نہ کیا، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت امام موسی کاظم ؑ نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبول نہ کیا، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

امام موسی کاظم ؑکے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ اسلام کی بقاءاور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ائمہ اہل بیت ؑ کا شیوہ اور طریق رہا ہے اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ سب سے زیادہ عرصہ جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں قید رہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔